گندے دانت دل کے مرض کا سبب۔۔۔۔ ماہر ین

گندے اورزرد دانت یو ں تو معدے اور منہ کی بیماریو ں کا سبب بنتے ہیں اور ان میں مو جو د بیکیٹریا جب حملہ آور ہو تے ہیں تو انسان مہلک امر اض میں بھی مبتلا ہو جاتا ہے۔
حال ہی میں بر طا نو ی ماہر ین نے انکشاف کیاہے کہ گندے اور زرد دانت دل کے امر اض کا مو جب بنتے ہیں۔ اگر آپ اپنے دانت دن میں دو بار صاف نہیں کر تے تو آپ میں دل کے امر اض میں مبتلا ہو نے کا خطر ہ زیادہ ہو تا ہے۔یہ رپورٹ ا سکاٹ لینڈ میں کی جانے والی تحقیق بر ٹش میڈیکل جر نل میں شائع ہو ئی ہے۔ یہ پہلا مو قع ہے کہ سائنسدانوں نے دانتو ں کی صفا ئی اور دل کی بیماری پر کام کیا ہے۔ تحقیق کے مطابق جو لو گ روزانہ دانت صا ف نہیں کر تے ان میں دل کی بیماری میں مبتلا ہو نے کا خطرہ زیادہ ہو تا ہے۔
اس رپورٹ پر مزید بات کر تے ہو ئے ما ہر ین کاکہنا ہے کہ دانت صاف نہ کر نے کی صور ت میں منہ میں سو جن پیدا کر نے والے بیکیٹریا خون میں شامل ہو کر انسانی وریدوں کو بند کر نے میں اپنا کر دار ادا کر تے ہیں۔
اپنی رپورٹ میں ما ہر ین نے اس بات پر زور دیا ہے کہ روزانہ ہر کھانے کے بعد اپنے دانت ضرور صاف کر یں تا کہ ان بیکیٹریاسے محفو ظ رہ سکیں۔ اگر آپ ہر کھانے کے بعد دانت صا ف نہیں کر سکتے تو رات سو نے سے پہلے اور صبح اٹھ کر بر ش ضرور کر یں تا کہ ممکنہ بیماری سے بچا جا سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں