گلاب کا عرق اور آپ کے بال

گلاب کا عر ق بازار میں عام مل جاتا ہے۔ اس کے باوجود یہ عام سا عرق حسن کے لیے بے حد خاص ہو تا ہے۔خیال رکھیں کہ اگر آپ گلاب کا عرق بازار سے خرید رہی ہیں تو وہ ملاوٹ شدہ نہ ہو کیو نکہ آج کل بازار میں ملنے والا عرق خوشبو دار اشیا ء کے ملنے سے بنتا ہے۔ گلاب کا عرق جہاں خو بصورتی میں اضافہ کر تا ہے وہیں بالوں کے لیے بھی بے حد مفید ہے۔
عرق گلا ب کو بالوں پر کیسے استعمال کریں
شیمپو کر نے کے بعد اسے بالوں پر لگا لیں اور رات بھر بالوں میں لگا رہنے دیں۔
گلاب کا عرق اپنے شیمپو میں ڈال لیں اور اس طر ح بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔
اسپرے بو تل میں گلاب کا عرق ڈال کر کسی بھی وقت اٹھتے بیٹھتے بالوں پرا سپرے کریں۔
گلاب کا عرق روئی کی مدد سے بالوں کی جڑوں پر لگائیں۔
خشکی کے لیے
گلاب کے عرق میں سیب کا سرکہ شامل کر کے بالوں کو دھو نے سے سکری اور خشکی کا خاتمہ ہو تا ہے۔
کھردرے اور بے رونق بالوں کے لیے
ایک کپ گلاب کے عرق میں چند قطرے جو جو با آئل اور ایک کیپسو ل وٹامن ای کا ملا کر گیلے بالوں پر لگائیں اور دس منٹ بعد شیمپو کر لیں۔
بالوں کی چمک کے لیے
نو ے ملی گرام گلاب کا عرق،گلیسرین آدھے چائے کا چمچ، بادام کا تیل ایک چائے کا چمچ،ایلو ویر ا جیل ایک چائے کاچمچ،لیو نڈر آئل چار قطرے۔
تمام اشیا ء کو شیشے کے جار میں ڈال کر مکس کر لیں۔ اب اسے بالوں پر اسپرے کریں۔
دو مو نہہ بالوں کے لیے
گلاب کے عرق میں گلیسرین شامل کر کے بالوں کی جڑوں سے سروں تک لگائیں۔ اس سے بال نہ صرف چمکدار اور ملائم ہو نگے بلکہ بالوں کے دو مو نہہ بھی ختم ہو جائیں گے۔
چکنے بالوں کے لیے
گلاب کے عرق سے بالوں کامساج کر یں۔ اس سے بالوں کی زائد چکنائی ختم ہو جائے گی۔ مساج کر نے کے دو گھنٹے بعد دھو لیں۔
بالوں کا ماسک
تین انڈوں میں آدھا کپ گلاب کا عر ق اور سرکہ شامل کر کے پھینٹ لیں۔ اب اس سے بالوں کی جڑوں سے سروں تک لگائیں۔ یہ بالوں کے لیے بہترین ماسک ہے جس سے بالوں کی چمک اور خو بصورتی بر قر ار رہتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں