گرمی ہے تو اسپغول کھائیں۔۔۔ ماہرین

اسلا م آبا د (پاکستان نیوز)ماہرین نے گرمی کا تو ڑ بتا دیا ما ہر ین کا کہنا ہے کہ اسپغو ل کا چھلکا گرمی کی شد ت اور پیاس کو کم کر تا ہے۔ اس کے علاوہ گرمی کے مو سم میں ہو نے والی تھکن میں راحت دیتا ہے۔
ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ گرمی کے مو سم میں جب بخار کی حدت خو ن کے جو ش کو ابال دیتی ہے تو اسپغول اس گرمی کو کم کر کے خون کے جو ش کو تسکین دے کر طبیعت میں نرمی پید ا کر تا ہے۔
گرمیوں میں عمو ما ًجگر، دمہ اور دل کی بیماریو ں میں اضا فہ ہو جاتا ہے۔ اس کے علاوہ گرمی کے مو سم میں حلق، زبان اور منہ میں چھالے نکل آنا ایک عام سی بات ہے۔ ان سب سے حفاظت کے لیے اسپغول کا چھلکا صندل کے شربت کے ساتھ راحت دیتا ہے۔ یہ گرمی کو دور کر کے راحت دیتا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ گرمی کے مو سم میں اس قدرتی غذا سے فائدہ اٹھاتے ہو ئے لازم اس کا استعمال کر یں۔ اس کو دودھ، دہی اور شربت کے ساتھ استعمال کر نا مفید بھی ہے اور گرمی کی شد ت کو کم کر کے متعدد بیماریوں سے نجات دیتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں