گرمی میں کھانے پینے میں احتیاط گر می کی شد ت کو کم کر سکتا ہے

گرمی کی حقیقت سے اگرچہ انکار نہیں کیا جا سکتا لیکن گرمی سے بچنے کے لیے حفا ظتی تدابیر کی جاسکتی ہیں۔ اگر آپ گرمی میں اپنی روزمر ہ زندگی پر کھانے پینے پر تو جہ دیں تو گرمی کی شد ت کو روکا جا سکتا ہے گرمیوں میں اگر آپ انڈے،پراٹھا، گھی،پوری حلو ے کا ناشتہ کر کے گرمی کی شد ت کو کم کر نے کی خو اہش کر یں تو یہ نا ممکن بات ہے کیو نکہ اس قسم کا ناشتہ ہمارے اندر طاقتور کیلو ریز پیدا کر تا ہے جو گرمی کی شد ت کو مزید بڑھا دیتی ہیں اور ہضم ہو نے میں بھی چھ سے سات گھنٹے لیتی ہیں۔
اس لیے کو شش کر یں کہ گرمی کے مو سم میں ہلکا پھلکا نا شتہ کر یں۔ کو شش کر یں کہ ٹھنڈا ناشتہ کر یں۔ جیسے ٹھنڈا دودھ، جوس، ملک شیک، بریڈ، شامی، پھلکا یا رات کا سالن۔
ایسا ناشتہ یقینا آپ کے اندر کی گرمی کو کم کر ے گا اور آپ کو دن بھر تروتازہ رکھے گا۔
دوپہر کا کھانا ہلکا پھلکا اور غذائیت سے بھر پور ہو نا چا ہیے۔ تیز مر چ مصالحوں اور تیکھے کھانوں سے گریز کر یں۔ یہ اس کی شد ت میں اضا فہ کر کے اندر غبار پیدا کر نے کاسبب بنتے ہیں۔ اس کے بجائے سبزیاں اوررائتہ کھائیں اس کے علاوہ سلاد کا استعمال لازم کر یں۔ کھانے کے بعد کو شش کر یں کہ کم پانی پئیں اور پانی کے بجائے لیمن جو س لیں کیو نکہ اس میں شامل وٹامن سی کھانے کو ہضم کر نے میں مدد دیتے ہیں اور گر می ختم کر نے میں اہم کر دار ادا کر تے ہیں۔
دوپہر کے کھانے کے ایک گھنٹے بعد پانی پئیں۔ جسم میں جتنا زیادہ پانی جسم میں ہو گا آپ اتنی ہی گر می کم محسو س کریں گے۔اس لیے دن میں دو سے تین بار لیمو ں پانی ضرور پئیں یا ٹھنڈی لسی کا استعمال کر یں۔
گرمیو ں میں بڑا مسئلہ پانی کی کمی ہو نا ہے۔ گرمیوں میں غیر محسو س طریقے سے پانی کی کمی ہو جاتی ہے۔ اس لیے گرمیوں میں ٹھنڈے تاثیر رکھنے والے پھلوں کاجو س لازم پئیں۔ مثلا ًفالسہ،گاجر، لیموں اور سیب وغیرہ۔
دیسی مشروبات میں ستو اور لسی کا استعمال بے حد مفید ہے۔مشروبات سے گریز کریں۔
ٹھنڈی
کٹے بادام پچیس خربوزے کے بیج پچیس خشخاص کے بیج دس گر ام دودھ ڈیڑھ لیٹر چینی حسب ضرور ت گلاب کی چند پتیاں۔
بادام، خشخاس اور خربو زے کے بیجوں کو رات بھر بھگو دیں۔ صبح اٹھ کر باقی چیزوں میں شامل کر کے گرینڈ کر لیں۔
لسی
دہی آدھا کلو ٹھنڈا پانی ایک لیٹر چینی یا نمک حسب ذائقہ
تمام اشیاء کو مکس کر کے گرینڈ کر لیں۔ یہ گرمی کی شدت کو کم کرتی ہے۔
سکنجبین
ایک گلاس پانی میں لیمو ں یا نمک شامل کر کے ٹھنڈ ا کر کے پئیں یہ گرمی کی شدت کو کم کر نے کے لیے مفید ہے سکنجبین کا استعمال گرمی سے ہو نے والے امراض میں بھی فائدہ مند ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں