گرمیوں میں ہاتھ اور پاؤں بھی تو جہ چاہتے ہیں

خو بصورت نظر آنے کے لیے خو اتین اپنے چہرے پر طر ح طرح کے ہنر آزماتی ہیں اور خو بصورت نظر آنے کے لیے نت نئے ٹو ٹکے کرتی ہیں۔ لیکن اگر دیکھا جائے تو صرف چہرہ آپ کی شخصیت کو نمایا ں نہیں کر تا بلکہ ہاتھ اور پاؤں بھی اہم کر دار ادا کر تے ہیں۔ نر م وملائم ہاتھ اور تر اشیدہ ناخن دیکھنے والوں کو اپنی جانب متو جہ کر تے ہیں۔
ہاتھوں اور پیروں پر لیمو ں کلینز ر کے طور پر استعمال کر یں۔
گلیسرین میں لیمو ں اور عر ق گلاب ملا کر محفو ظ کر لیں اور جب بھی ہاتھ گیلے کر یں اس کے بعد اس کا مساج کر یں۔
انڈے کی سفیدی میں پھٹکری ملا کرنا خنوں اور کہنیو ں پر ملنے سے میل کچیل دور ہو گی۔
ہاتھوں اور پیروں میں نا خنوں کی صفائی کے لیے روغن بادام میں سفید آیو ڈین ملا کر ناخن صاف کر یں۔
ایک انڈے کی سفیدی میں آدھی بو تل گلیسرین کی اور اتنی ہی مقدار شہد کی ملائیں۔ ایک چمچ عر ق گلا ب اور ایک لیمو ں کا رس ملا کر پھینٹ لیں۔ اسے بوتل میں رکھ کر فریج میں رکھ دیں۔ صبح شام اس کا مساج کر یں۔
گرمیو ں میں پیروں کے کھلے حصوں پر سیاہ نشان پڑ جاتے ہیں۔ ان کو ختم کر نے کے لیے نیم گر م پانی میں پندرہ منٹ تک پاؤں بھگو لیں۔ اب لیموں کاٹ کر اس سے مساج کریں۔ اس کے فور ی بعد جوکے آٹے سے مساج کر یں تا کہ لیمو ں کارس اندر تک چلا جائے۔ پانچ منٹ بعد پاؤں دھو کر پٹرولیم جیل لگائیں۔
ایک کپ سمندری نمک میں چو تھائی کپ ناریل کا تیل، چو تھائی کپ وٹامن ای کے کیپسو ل ملا کر مکس کر لیں۔ جب ا سکرب کر نا ہو تو تیس منٹ پاؤں کی مالش کر یں پھر نیم گرم پانی سے دھو لیں۔
ناریل کا تیل تین کھانے کے چمچ، لیمن جو س ایک کھانے کا چمچ، بیسن چو تھائی کپ، مکھن دو کھانے کے چمچ، لیکٹک ایسڈ لو شن دو کھانے کے چمچ، میٹھے بادام کا تیل چو تھائی کپ
سب کو مکس کر کے ہاتھو ں اور پیروں پر اچھی طر ح لگائیں اور آدھا گھنٹہ بعد مساج کر تے ہو ئے نیم گرم پانی سے دھو لیں۔
ہاتھوں پر کیلے کے چھلکے رگڑنے سے ان کی سیاہی دور ہو تی ہے۔
زیتون کا تیل ملنے سے ہاتھ پاؤں نرم ہو تے ہیں۔
ٹما ٹر کا رس ملنے سے ہاتھ نرم وملائم ہو جاتے ہیں۔
گرم پانی میں تھو ڑا سا شیمپو،ڈیٹو ل، چقندر کے دو ٹکڑے، لیموں کا رس اور بادام روغن ملا کر ہاتھوں اور پیروں کو پانی میں ڈبو دیں اس سے ہاتھوں اور پیرو ں کی تھکن اتر ے گی اور وہ صا ف ہو جائیں گے۔
تیل اور چینی کا مساج ہاتھوں اور پیروں کی سیاہی کو دور کر تا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں