گرمیوں میں لپ بام

آج کل لپ بام ہر رنگ اور فلیور میں دستیاب ہے۔ آپ اس کو بنا کسی پریشانی اور خطرے کے استعمال کر سکتی ہیں۔ لپ بام سے آپ کے ہو نٹ گرمیوں میں بھی نہ صر ف تازہ لک دیتے ہیں بلکہ یہ ہو نٹوں کو تروتازہ اور نرم وملائم بنانے میں بھی مفید ہیں۔
سورج سے حفا ظت
اگر آپ اپنے جسم کو سورج کی شعا عوں سے بچانے کے لیے کو شا ں ہیں تو آپ کو اپنے ہو نٹوں کو بھی سورج سے بچانے کی ضرورت ہے۔اس لیے ضروری ہے کہ باہر نکلنے سے پہلے اپنے ہو نٹوں کو سورج کی تیز و تند شعاعوں سے بچانے کے لیے لپ بام کا استعمال کریں۔
خشکی سے حفا ظت
ہو نٹوں کو خشکی سے بچانے کے لیے ان کی حفاظت کریں۔ ضروری نہیں کہ صر ف سردیوں میں ہو نٹوں کو نر م وملائم رکھنے کے جتن کیے جائیں۔ گرمیوں میں بھی ہو نٹوں کی خشکی کو دور کر نے کی ضرورت ہے۔
بالائی میں لیموں کے چند قطرے شامل کر کے ہو نٹوں پر رات بھر کے لیے لگائیں صبح اٹھ کر دھو لیں۔
ہو نٹوں کی نمی بر قر ار رکھنے کے لیے
ہو نٹوں کو گرمیوں میں بھی نمی کی ضرورت ہو تی ہے اگر ہو نٹ خشک ہو جائیں تو ان کی جلد اترنے لگتی ہے جس سے ہو نٹوں پر زخم بن جاتے ہیں۔ ہو نٹوں کی نمی کو بر قر ار رکھنے کے لیے پٹرولیم جیل کا استعمال کریں۔
ہو نٹوں کی جھریوں کے لیے
جی ہاں ہو نٹوں پر بھی جھریاں پڑ تی ہیں۔ ان کو بھی ینگ لک کی ضرورت ہو تی ہے۔ اس کے لیے ضروری نہیں کہ آپ ہو نٹوں کی سرجری کروائیں بلکہ جب آپ برش کر رہے ہوں تو اسی برش کوہو نٹوں پر پھریں۔ اس سے خو ن کی سرکو لیشن تیز ہو گی اور جھریوں سے بھی نجات ملے گی۔
ہو نٹوں کے کالے ہو نے کی وجوہات
پانی کی کمی
سورج کی شعاعیں
انیمیا
کیفین اور گرم مشروبات کا استعمال
گھریلو لپ بام
ایک کھانے کا چمچ براؤن شو گر میں ایک کھانے کا چمچ شہد شامل کر یں۔ اب اسے ہونٹوں پر لگا کر مساج کر یں۔
انار کے بیج ایک مٹھی لے کر اس میں دودھ شامل کر کے گرائنڈ کر لیں۔ اب اسے ہو نٹوں پر لگائیں اور پندرہ منٹ بعد دھو لیں۔
رس بیری
رس بیری، شہد اور ایلو ویر ا لے کر ان کو مکس کر لیں اور ہو نٹوں پر لگائیں بیس منٹ بعد دھو لیں۔
لیمو ں اور بادام کا تیل
آدھے لیموں میں دو کھانے کے چمچ بادام کا تیل شامل کر کے رات سو تے وقت ہو نٹوں پر لگائیں۔ صبح اٹھ کر دھو لیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں