گردن میں بل پڑنا اوردرد ہو نا

گردن میں بل پڑ جائے یا گر دن میں درد ہو ایک تکلیف دہ بیماری ہے۔ اس تکلیف کی وجہ سے نہ تو آپ گر دن مو ڑ سکتے ہیں اور نہ ہی سکو ن سے لیٹ سکتے ہیں۔ گردن میں بل عام طور پرلیٹنے کی بے احتیا طی سے ہو پڑتا ہے یا ایک دم گردن کو اچانک جھٹکا لگنا بھی گردن میں بل پڑ جانے کا سبب بنتا ہے۔نس دبنے سے بھی گر دن میں کافی تکلیف ہو تی ہے۔یہ کسی بھی عمر کے فرد کوہو سکتی ہے۔ اگر آپ کا سو نے کا انداز غلط ہو یا تکیہ ٹھیک نہ ہو تب بھی گر دن میں بل پڑ جاتا ہے۔ بعض اوقا ت گردن کے پٹھے کمزور ہو نے کی وجہ سے بھی گردن میں بل پڑجاتا ہے جو درد کا با عث بنتا ہے۔ ایسی صور ت میں گردن کامساج کر وائیں مساج کر وانے سے خون کی گر دش زیادہ ہو جاتی ہے۔ پٹھے حرکت میں آجاتے ہیں اور گر دن میں اکڑن اور جکڑاؤ کم ہو جاتا ہے۔
گردن میں درد کی وجو ہا ت
گردن کو ایک ہی سمت میں رکھ کر کافی دیر تک کام کر نا۔
سر پر بھاری وزن اٹھانا۔
گردن جھکا کر کام کر نے سے۔
غلط انداز سے سو نے سے۔
اونچے تکیے پر سو نے سے۔
زیاد ہ لمبا راستہ بائیک چلانا۔
زیتو ن کا تیل
زیتو ن کے تیل کو ہلکا گرم کر کے اس سے گر دن کا مساج کر یں۔ اس کے بعد گر م تو لیہ لے کے گردن پر دس منٹ کے لیے رکھیں۔
سو نٹھ
سو نٹھ کو سرسوں کے تیل میں ملا کر ہلکا مساج کر یں۔ سو نٹھ کو دودھ میں ڈال کر پینے سے بھی گر دن کے درد میں افاقہ ہو گا۔
ادرک کی چائے
ایک کپ گر م پانی میں ادرک کا پیسٹ ملا کر ابا ل لیں اور اس چائے کو استعمال کریں۔ اس سے افا قہ ہو گا۔
اجو ائن
اجو ائن کو کپڑے میں باندھ کر پو ٹلی بنا لیں اور اسے تو ے پر گرم کر کے اس کا سینک کر یں۔
لہسن
لہسن کو سرسوں کے تیل میں جلا کر چھان لیں اس تیل سے گردن کی نسوں کی مالش کر یں۔
برف
اگر گر دن پر کسی چو ٹ کی وجہ سے درد ہو رہا ہے تو اس جگہ پر برف سے ٹکور کر یں۔ اس سے درد میں افاقہ ہو گا۔
لونگ کا تیل
لونگ کے تیل میں سرسوں کا تیل ملا کر نیم گر م کر یں اور اس سے مساج کر یں۔ اس سے درد ٹھیک ہو گا۔
میتھی دانے
میتھی کے دانوں کو پانی میں پیس کر لیپ بنا لیں اسے گردن پر لگا نے سے افا قہ ہو گا۔
انڈہ
دودھ میں انڈا ابال کر دیسی گھی کا بگھار دے کر پئیں اور کپڑے کو اورڑھ کر لیٹ جائیں جب پسینہ آئے گا تو بَل نکل جائے گا۔
گر دن جسم کا ایک نازک حصہ ہے اگر گھریلو ٹوٹکوں سے فرق نہ پڑ ے تو اپنے معا لج سے مشورہ کر یں۔

کیٹاگری میں : صحت

اپنا تبصرہ بھیجیں