کیپسو ل میں بند الٹر ا ساؤنڈ مشین۔۔۔ رپورٹ

گلاسگو: یو نیو رسٹی آف گلاسگو سا ئنسدانوں نے پوری الٹر ا ساؤنڈ مشین کو ایک کیپسو ل میں سمو دیا ہے۔جس کے بعد تکلیف دہ اور پیچیدہ اینڈو اسکو پی پر انحصا ر کم ہو جائے گا۔
کیپسو ل کی جسامت کایہ آلہ جسم کے با ہر سے مقناطیس کے ذریعے کنٹرول کیا جاسکتا ہے یعنی مقناطیس کو ایک مقام سے دو سرے پر منتقل کر سکتا ہے۔ اس طر ح یہ جسم کے مختلف حصو ں معدے،چھو ٹی اوربڑی آنت کی مکمل تصویر کشی کر تا ہے۔
فلحال اس کام کے لیے اینڈو اسکو پ استعمال کیے جا رہے ہیں۔جس میں کیمر ہ باریک تار کے ذریعے جسم کے اندر داخل کیا جاتا ہے۔ اس سے معدے کے السر اور کینسر کی تشخیص ہو سکے گی۔
اس کو کیپسو ل کی طر ح نگلا جائے گا اور ایک آلے پر اندرونی نظام کی تصا ویر نظر آئیں گی۔
اس کو زندہ جانوروں پر آزمایا گیا جو کامیاب رہا۔ ماہرین کاکہنا ہے کہ اسے آنتوں کے امر اض میں استعمال کیاجائے گا۔ اس کے علاوہ یہ معدے کے سرطان کے بارے میں بتائے گی کیو نکہ معدے کے سرطان کی شنا خت مشکل مر حلہ ہے۔
سائنسدانوں کے مطابق ماہرین نے مقناطیسی حلقے سے کیپسو ل کو جسم کے اندر کنٹرول کر نے اور ادھر ادھر گھمانے کا کام کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں