کینسر ویکسین کی تیاری میں اہم پیش رفت۔۔۔ ما ہر ین

ایمسٹر ڈیم: ہالینڈ کے ما ہر ین نے کینسر کی ویکسین کی ابتدائی ٹیسٹ کے بعد اس پر اپنی تسلی کا اظہار کیا ہے۔جس کے بعد عا لمی طور پر ایمو نو تھراپی پر مبنی عالمی ویکسین تیار کر نے کی راہ ہمو ار ہو سکتی ہے۔
ہفت روزہ سائنسی جر یدے ”نیچر“ میں شا ئع ہو نے والی ایک رپور ٹ کے مطا بق اس ویکسین سے خو د جسم کے دفا عی نظام کو مضبو ط بنا کر کینسر سے لڑ نے کے قابل بنا یا جا سکے گا۔ ما ہرین کے مطا بق اس کے آزمائشی طور پر حو صلہ افز ا ء نتائج بر آمد ہو ئے ہیں۔ جس کے بعد اس ویکسین کے ذریعے انسان کے جسم کو کینسر سے لڑنے اور اس سے دفاع کے قابل بنانے کی راہ ہمو ار ہو سکے گی۔
ما ہر ین کے مطا بق کینسر خلیا ت بھی عام خلیات کی طر ح ہو تے ہیں۔ لیکن جسم کا دفا عی نظام انھیں نظر انداز کر دیتا ہے۔ کینسر پھیلتے وقت جلن اور تکلیف کے سگنلز خارج ہو تے ہیں اور اس طر ح امنیا تی نظام کو بیدار کر سکتا ہے۔ ہالینڈ کی ریڈ باؤنڈ یو نیو رسٹی کے ما ہر ین کے مطابق انسانوں پر اس کی مز ید آزمائش دلچسپ رہے گی۔ ما ہر ین کا کہنا ہے کہ ا یمونو تھر اپی کینسر کے علاج میں ایک امید کی کر ن ہے کیونکہ اس کے غیر معمو لی نتائج سامنے آئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں