کیا کیسٹرآئل بچوں کے لیے محفو ظ ہے

نو مو لود کی صحت کے لیے ہر ماں باپ فکرمند رہتے ہیں۔ ان کے ذہن میں بچے کی صحت کو لے کر بے شمار سوالات ہو تے ہیں۔ اگر بات کی جائے بچوں کے مساج کی تو ہر والدین کی خو اہش ہو تی ہے کہ بچے کی صحت کو مد نظر رکھتے ہو ئے کس تیل سے مساج کیا جا ئے۔ کچھ لو گ کیسٹر آئل کے تیل کو بہترین مانتے ہیں۔ لیکن وہ اس کے بارے میں تذبذب کا شکار ہو تے ہیں کہ کیسٹر آئل بچوں کے لیے محفو ظ ہے یا نہیں۔کچھ کا خیال ہے کہ کیسٹر آئل بچوں کی صحت کے لیے مفید ہے۔اس کا بیرونی استعمال بچے کو نقصان نہیں پہنچاتا اس کو پینا بچے کے لیے ہر وقت مفید نہیں ہو تا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر بچوں کو قبض کی شکایت ہو تو بچوں کے لیے کیسٹر آئل کااستعمال بہترین ہے۔لیکن پیدائش کے بعد چند دن کے بچوں کے لیے کیسٹر آئل کا استعمال درست نہیں۔
کیسٹر آئل کا تیل بچے کی جلد کو موئسچر ائز کر تا ہے۔
کیسٹر آئل کے تیل کا مساج جلد کو نرم وملائم بناتا ہے۔
بچوں کے بالوں کو مضبو ط کر تا ہے۔ اس میں مو جو د وٹامن ای بچوں کے بالوں کو تیزی سے بڑھنے میں مدد دیتا ہے۔
اس کا مساج دوران خو ن کو تیز کر تا ہے جو بالوں کی جڑوں کو بیکٹیریل انفیکشن سے محفو ظ رکھتا ہے۔
بچوں کے پیٹ درد اور گیس میں مفید ہے۔نیم گرم کیسٹر آئل بچے کے پیٹ پر ہلکی مالش کریں۔
بچوں کی کھردری اور خشک جلد کے لیے اس کا مساج مفید ہے۔
اس کا استعمال بچوں کے نظام انہظام کو مضبوط کر تا اور ان میں انفیکشن سے لڑنے کی طاقت دیتا ہے۔
جن بچوں کے بال نہ بڑھتے ہوں یا کھردرے اور دو مونہے ہوں ان کے لیے کیسٹر آئل کے تیل کا مساج فائدہ مند ہے۔
احتیاط
اس کا استعمال خر اب اور پھٹی ہو ئی جلد پر نہ کریں۔
آنکھوں، کان، ناک اور منہ کے قریب مساج نہ کریں۔
بچے کو کیسٹر آئل نہ پلائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں