کیاآپ کی جلد کو حفاظت کی ضرورت ہے

اکثر اوقات ہم خو د نہیں جانتے کہ ہماری جلد کو کس قسم کی حفاظت کی ضرورت ہے کیو نکہ بظاہر صاف ستھری نظر آنے والی جلد کا اگر صر ف کسی لو شن سے ہی مساج کریں تو آپ کو نتائج کی سمجھ آ جائے گی کہ آپ کی جلد کو کس قسم کی حفاظت کی ضرورت ہے۔
تازگی کے لیے
انڈہ، زیتو ن کا تیل آدھا چائے کاچمچ ، عرق گلاب چند قطرے
انڈے کو پھینٹ کر سب اشیا ء مکس کریں اور چہرے پر لگائیں پندرہ منٹ بعد چہرہ دھو لیں اس سے جلد نرم وملائم ہو جائے گی۔
رنگت کو نکھاریں
شلجم اور آلو کو ابال کر اسے کچل لیں اور آدھا گھنٹہ چہرے پر لگا رہنے دیں پھر چہرہ دھو لیں اس سے رنگت میں نکھار پیدا ہو گا۔
جلد کی چمک کے لیے
کیلے کو میش کر کے اس میں ایک چائے کاچمچ شہد شامل کر یں اور چہرے پر بیس منٹ کے لیے لگائیں اس سے چہرے کی چمک میں اضافہ ہو گا۔
سیاہ دھبوں کے لیے
کلو نجی، سرکہ دس دس گرام لے کر پیس لیں اب اس میں پانچ گرام ہلدی کر کے چہرے کے سیاہ ہلکوں پر لگائیں۔ (تین وقت) اس سے چہرے کے سیاہ نشان دور ہو جائیں گے۔
کیل مہاسے
ایک کپ دودھ میں گندھک شامل کر یں اور رات سو نے سے پہلے چہرے پر لگائیں اس سے کیل مہاسے چند دنوں میں ختم ہو جائیں گے۔
سیاہ گردن کے لیے
زیتون اور بادام کا تیل مکس کر کے گردن پر رات کو لگائیں صبح اٹھ کر مساج کرتے ہو ئے دھو لیں۔ چند دنوں میں گردن کی رنگت صاف ہو جائے گی۔
خشک جلد کے لیے
لیموں اور کیکٹس سے کلینزنگ کر نے سے خشک جلد نرم وملائم ہو جاتی ہے۔
آنکھوں کے حلقے
آلو اور کھیرے کا جو س مکس کر کے آنکھوں کے حلقوں پر لگانے سے حلقے دور ہو جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں