کہیں آپ کے نا خن بیمار تو نہیں

جسم کا کو ئی بھی حصہ ہو وہ بیمار ہو سکتا ہے۔کبھی یہ بیماری نا زک قسم کی ہو تی ہے اور کبھی معمو لی نو عیت کی ہو تی ہے۔ بیمار جسم کا کو ئی بھی حصہ ہووہ سارے بد ن کو بے چین کر دیتا ہے۔ناخنوں میں اگر کو ئی تکلیف ہو تو انسان بہت سے کام کر نے سے عا جز ہو جاتا ہے۔ کیو نکہ ناخن جسم کا وہ حصہ ہیں جن کے بغیر ہم کو ئی کام نہیں کر سکتے۔ اگر ناخنوں کو کوئی تکلیف ہو تو معذوری کی کیفیت میں چلے جاتے ہیں۔ اس لیے ناخنو ں کی حفا ظت کریں تا کہ آپ مہلک بیماریو ں سے محفو ظ رہ سکیں۔
pseudomonas
یہ ایک بیکٹیر یل انفیکشن ہے۔ جو نا خن کی قدرتی پلیٹ اور نا خن کے بیڈ کے درمیان ظا ہر ہو تا ہے۔کچھ کیسز میں یہ مصنو عی ناخن کی کو ٹنگ اور قد رتی ناخن کی پلیٹ کے درمیان ظا ہر ہو تا ہے۔ خاص طور پر جب مصنو عی ناخن بہت دیر تک لگائے جائیں اور اس دوران قدرتی ناخن کو سانس لینے کا مو قع نہ ملے۔ یہ مر طو ب ڈارک جگہوں پر پھیلتا ہے اور اس کی وجہ سے نا خن کی پلیٹ میں بیکٹیر یا اور مر دہ ٹشوز بنتے ہیں۔
عام طور پر ناخن کے سیاہی ما ئل یا بے رنگ ہو نے کی صور ت میں نا خن کی تہو ں میں مزید بیکٹیریا سفر کر تے ہیں۔ اس بیکیٹریل کے علاج میں کئی مہینے بھی لگ سکتے ہیں۔
اپنے ہاتھوں کو مکمل طور پر خشک رکھیں۔ کیو نکہ نمی کی وجہ سے بیکیٹریل کو افز ائش کا مو قع ملتا ہے۔متا ثرہ حصے پر ٹی ٹر ی آئل کا قطرہ لگا ئیں یا کچھ دن پانچ پر سنٹ سلو شن میں ڈبو دیں۔ اگر ناخن میں اینٹی فنگل یا اینٹی بیکیٹریل ٹریمنٹ کی ضرورت ہے تو پھر اس سلو شن کو اپلائی کیا جاسکتا ہے اور اگر شد ید نو عیت کا مسئلہ ہے تو پھر جلدی امر اض کے ماہر سے مشورہ کر یں۔
psoriasis
جلد کی اس کنڈیشن میں جلد پر گو ل، سر،خی مائل اسا ٹس اور اسپنجز بن جاتے ہیں اور جلد سلو ری چھلکوں سے ڈھک جاتی ہے۔جب یہ نا خن کی پلیٹ کو متاثر کر تا ہے تو نا خن دانے دار اور خشک ہو جاتے ہیں اور ناخن کا رنگ بد ل جاتاہے اورناخن بیڈ سے الگ ہو جاتا ہے۔اگر مسئلہ شد ید نو عیت کا ہو تو بیڈ کی پلیٹ مکمل طور پر الگ ہو سکتی ہے۔اگر سو رائسز آپ کے ناخن کو متاثر کر تا ہے تو اس کے علاج کے لیے آپ فوری ڈاکٹر سے رجو ع کر یں۔
pterygium
یہ عام کنڈیشن ناخن کی پلیٹ کے اوپر ناخن کی پہلی پر ت کی ابنارمل گر وتھ کو ظا ہر کر تا ہے۔ یہ عام طور پر میٹرکس میں چو ٹ کی وجہ سے ہو تا ہے۔اور اس کے نتیجے میں نا خن ضا ئع بھی ہو سکتا ہے۔ کبھی بھی آپ خو د اپنے pterygiumکو دورکر نے کی کو شش نہ کریں۔ بلکہ ڈاکٹر سے مشورہ کر یں۔
ناخن کا بیڈ سے جد ا ہو نا
جب ناخن بیڈ سے جد ا ہو تا ہے تو اس کی وجہ چو ٹ یا تھائی رائڈ ڈس آرڈر ہو سکتاہے۔لیکن زیادہ تر اس کی اصل وجہ معلو م نہیں ہو تی
اپنے ناخنوں کی حفاظت کر یں۔ ہاتھوں کی دلکشی اسی وقت ممکن ہے جب آپ کے ناخن خو بصورت ہیں۔ اس لیے ناخنوں کو بیماریو ں سے بچانے کے لیے ان پر تو جہ دیں۔
مہینے میں ایک بار مینی کیو ر ضرورکر یں یا کر وائیں۔
دھبوں والے ناخن کو ایک کپ گرم پانی اور ایک کپ ہائیڈروجن پر آکسا ئیڈ کے محلو ل میں ڈبو ئیں اور پھر ناخن کو نرم بر ش سے اسکرب کریں۔
چند قطرے لیموں کے عرق میں ایک چائے کا چمچ زیتون کاتیل ملا کر نرمی سے مساج کر یں۔
کالا نمک ایک لیموں کے رس میں ملا کر مکس کر لیں اور نر م بر ش کی مدد سے ناخنوں پر لگائیں۔ اس سے زرد پڑتے ناخنوں کی چمک لوٹ آئے گی۔
گر م پانی میں سمندری نمک ملا کر اس میں ہاتھوں کی انگلیا ں ڈبودیں اس سے ناخن کی رنگت سرخ ہوجائے گی نیز وہ انفیکشن سے بھی محفوظ رہیں گے۔
کمزور اور ٹو ٹے ناخنوں کی ایک وجہ پانی کی کمی بھی ہے اس لیے جسم میں پانی کی کمی نہ ہو نے دیں۔
وٹامن ڈی اور کیلشیم کی کمی سے ناخن ٹو ٹتے ہیں اور بے رنگ ہو جاتے ہیں۔ ان کی قدرتی خوبصورتی کو بر قر ار رکھنے کے لیے وٹامن ڈی اور کیلشیم کی کمی نہ ہونے دیں۔

کیٹاگری میں : صحت

اپنا تبصرہ بھیجیں