کھیر ا گرما کی مزیدار سو غا ت

کھیر ا مو سم گرما کی خا ص سوغات ہے جسے بڑے اور بچے دونوں شوق سے کھاتے ہیں۔ اسے سلاد کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے جبکہ اکثر افر اد اسے بھو ک مٹا نے کے لیے بھی استعمال کر تے ہیں۔اس کے بے شما ر فو ائد ہیں جو گرما کی چلچلاتی دھو پ میں فرحت کا احساس دیتے ہیں۔
کھیر ا تیز ابیت اور السر سے بچا تا ہے۔
اس میں پایاجانے والا کیلشیم اور پروٹین معدے میں جانے والی غیر ہاضم غذا اور تیز ابی اجز ا ء کو آسانی سے تحلیل کر تا ہے۔
نہار منہ ایک گلاس کھیرے کا جو س پینا مو ٹاپے کو دور کر تا ہے۔
اس میں مو جو د پانی کی مقدار جسم کے اندر پانی کو کم نہیں ہو نے دیتی۔
کھیر ا دماغی کارکر دگی کو متو ازن رکھتا اور ذہنی تناؤ کوکم کر تا ہے۔
کھیرے کے قتلے آنکھوں پر لگانے سے ان کی چمک اور سو جن میں افاقہ ہو تا ہے۔
جلد کی کلینز نگ اور چکناہٹ کو کم کر نے کے لیے مفید ہے۔
گھنٹیا اورجوڑوں کے درد کو دور کر تا ہے۔
گرمی کو دور کر کے راحت پہنچاتا ہے۔
کو لیسٹرول کی سطح کو کم کر تا ہے۔
پھیپھڑے اور سینے کے امراض میں مفید ہے۔
سوزش کو دور کر تا ہے۔
پیٹ کے کیڑے ختم کر نے کے لیے اس کے بیج پیس کر کھانا مفید ہیں۔
بلڈپریشر کے لیے مفید دو ا ہے۔
گردوں کی صفائی کے لیے کھیرے کا استعمال فائدہ مند ہے۔
سینے کی جلن کو دور کر کے چھو ٹی آنت کے زخم کو تحلیل کر تا ہے۔
سر درد میں کمی کر تا ہے۔
پسینے کی بو کو دور کر تا ہے۔
ذیابیطس کے مریضوں کے لیے فائدہ مند ہے۔
جگر کی گرمی کے لیے روزانہ کھیرے کا استعمال کر یں۔
گرمی کی وجہ سے منہ پک جائے تو کھیرے کی جھاگ چند بار لگانے سے ٹھیک ہو جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں