کھانے سے قبل پانی وزن میں کمی کا باعث۔۔۔ تحقیق

دن میں آٹھ گلا س پانی پینا صحت کے لیے نہ صر ف مفید ہے بلکہ اس سے وزن میں کمی واقع ہو تی ہے۔ کیو نکہ پانی کا استعمال جسم سے فاضل مادوں کو نکال کر وزن میں کمی کابا عث بنتا ہے۔حالیہ ہو نے والی امر یکی ریسر چ میں ماہرین نے کہا ہے کہ کھانے سے قبل پانی پینے سے وزن میں کمی واقع ہو تی ہے۔
امریکی ریا ست ورجینیا کے سائنسدانوں نے یہ دریا فت کیا ہے کہ وزن کم کر نے کے خو اہش مند افر اد اگر دن میں تین مر تبہ ہر کھانے سے پہلے دو گلاس پانی پی لیا کر یں تو اوسطا ًپانچ پو نڈ وزن کم کر سکتے ہیں۔ما ہرین کا کہنا ہے کہ کھانے سے پہلے پانی پینا اس لیے مفید ہے کہ معدہ ایک سیال مادے سے بھر جاتا ہے۔جس میں کو ئی کیلو ری نہیں ہو تی جو لوگ اپنے بڑھے ہو ئے وزن سے پریشان ہیں انھیں کھانے سے قبل پانی کی عا دت ڈالنی چاہیے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ میٹھے مشروبات کے بجائے اگر آپ سادہ پانی کو ترجیح دیں تو مو ٹا پے سے بچا جا سکتاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں