کولیسٹرول کے مریض دل کھو ل کر انڈے کھائیں۔۔۔۔تحقیق

لندن:انڈوں کے بارے میں کہا جاتا تھا کہ یہ کو لیسٹرول کے مریضوں کے لیے نقصان دہ ہے لیکن حال ہی میں ایک دلچسپ تحقیق سامنے آئی ہے کہ انڈے کو لیسٹرول کے مریضوں کے لیے نقصان دہ نہیں ہیں۔ ماہرین نے انڈے کے شو قین اور کو لیسٹرول کے مریضوں کو خو ش خبری دی ہے کہ وہ اپنی پسند کے مطابق اب انڈے کھا سکتے ہیں کیو نکہ انڈے اچھی صحت کے لیے بہت ضروری ہیں۔کچھ عر صہ پہلے انڈوں کو کو لیسٹرول بڑھانے والی غذا قر ار دے کر کو لیسٹرول کے مریضوں کے ناشتے کو ادھو را کر دیا گیا تھا لیکن ماہرین کی نئی ریسرچ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ انڈہ ایک صحت بخش اور غذائیت سے بھرپور غذا ہے اس لیے کو لیسٹرول کے مریضوں کے لیے نقصان کا سبب نہیں ہیں۔ اس میں مو جو د وٹامن ڈی ان کے لیے مفید ہیں۔ اس لیے انڈہ کھائیں لیکن اعتدال اور مناسبت کے ساتھ۔ اب آپ کا ناشتہ ادھو را نہیں رہے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں