کالی گر دن اور آپ کی خو بصور تی

ہم میں سے اکثر خو اتین ایسی ہیں جو چہر ے کی صفائی کا تو پور ا خیا ل رکھتی ہیں لیکن گر دن تک آنے کی زحمت نہیں کر تیں۔ اکثر دیکھا گیا ہے کہ سر خ و سفید چہر ے کی مالک خو اتین کی گر دن انتہائی کالی ہو تی ہے جو ان کے چہر ے کا بالکل حصہ نہیں لگتی جو چہر ے کی خو بصورتی پر بد نمائی کا داغ دیتی اجا گر ہو تی ہیں۔ ایک با ت کا ہمیشہ خیال رکھیں کہ آپ کے جسم کے وہ حصے جو نظرآتے ہیں ان سب کا ایک جیسا خیال رکھنا آپ کی ذمہ داری ہے ورنہ جن حصو ں کا خیال نہ رکھا جائے وہ الگ ہی نظر آنے کے ساتھ آپ کی شخصیت پر بر ے اثر ات مر تب کر تی ہے۔اسی طر ح چمکدار رنگت میں سیاہ گر دن کیا تا ثر دے گی آپ اس کا بخو بی اند ازہ لگا سکتے ہیں۔بجائے اس کے کہ آپ کو اپنی گر دن چھپانی پڑے آپ چہرے کی طرح اس پربھی اتنی ہی توجہ دیں تا کہ صر احی گر دن کو چھپانے کی ضرور ت محسو س نہ ہو
مید ہ تین کھانے کے چمچ لیمو ں کا رس ایک کھانے کا چمچ دودھ تین کھانے کے چمچ
تینو ں چیزوں کو اتنا مکس کر یں کہ پیسٹ بن جائے۔ اب اس پیسٹ کو گر دن پر لگائیں جب خشک ہو جائے تو ٹھنڈے پانی سے دھو لیں۔ ہفتے میں تین بار یہ عمل کر یں اس سے گر دن صا ف اور چمکدار ہو جائے گی۔
ایک کھانے کا چمچ میڈیکیڈ ابٹن ایک چائے کا چمچ ہلد ی تھو ڑی سی پسی ہو ئی سبز الائچی ایک کھانے کا چمچ پسی ہوئی سونف ایک عدد وٹامن ای کی گولی ایک عد وٹامن سی کی گو لی
ان تمام اشیاء کو دیسی گھی میں ملا کر پیسٹ بنا لیں اور چالیس منٹ تک گر دن پر لگا رہنے دیں پھر مساج کر کے اتا ر لیں اور عر ق گلاب سے دھو لیں ( اسے چہر ے پر بھی لگا سکتے ہیں)۔
لیمو ں کے رس میں دو دھ اور عر ق گلاب ملا کر مساج کر نے سے بھی گر دن صاف ہو جاتی ہے۔
ایک کھانے کا چمچ نمک دو کھانے کے چمچ بیکنگ سو ڈا ایک چمچ زیتو ن کا تیل
ان سب کو مکس کر کے گر دن پر لگائیں اور پھر چند منٹ اچھی طر ح ما لش کر یں۔ دس منٹ بعد نیم گر م پانی سے دھولیں۔
انڈے کی سفید ی میں لیمو ں کا عر ق ملا کر بیس منٹ تک گر دن پر لگائیں اس سے گر دن نہ صر ف صاف ہو جائے گی بلکہ دھو پ کی وجہ سے ہو نے والی کالی گر دن میں بھی فر ق آئے گا۔
دہی اور لیمو ں کو مکس کر کے اس کا پیسٹ گر دن پر لگانے سے گر دن کی سیاہی سفید ی میں بد ل جائے گی۔
بیکنگ سو ڈے میں پانی ملا کر مساج کر نے سے بھی افا قہ ہو گا۔
پانچ با دام لے کر ساری رات بھگو لیں صبح اٹھ کر ان کو گرائنڈ کر لیں اورپانی میں مکس کر کے پیسٹ بنا کر گر دن پر لگانے سے گر دن کی سیاہی میں کمی آئے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں