ڈائٹ اور ورزش کے بغیر بھی وزن میں کمی ممکن ہے

کچھ لو گوں کا خیال ہے کہ ڈائٹنگ اور ورزش کے بغیر وزن میں کمی نہیں کی جا سکتی۔ان کے اس خیال کو غلط ثابت کیا جا تا ہے کیو نکہ ناممکن کا عمل ہمیشہ ہر چیز میں نہیں لگایا جاسکتا ۔اگر یہ کہا جا ئے کہ ورزش اور ڈائٹنگ پر عمل کر نا ایک مشکل امر ہے تو غلط نہ ہو گا خا ص طور پر ان لوگوں کے لیے جو ایک مصر وف زند گی گزار رہے ہو تے ہیں۔ ان کے لیے ورزش کے لیے وقت نکالنا خا صا مشکل کام ہو تا ہے اس لیے اگر چند باتوں کو غور تو جہ لا کر ان پر عمل کیا جائے تو ممکن ہے کہ آپ ڈائٹنگ اور ورزش کے بغیر اپنے وزن میں قا بو پانے میں کا میا ب ہو جائیں۔
آہستہ کھائیں اور چبا کر کھائیں۔
کچھ لوگوں کو عا دت ہو تی ہے کہ وہ تیز ی سے کھاتے ہیں اور اور بنا چبا ئے جلدی جلدی اندر لے جانے کی کر تے ہیں۔ ایسے لو گوں کے لیے مو ٹاپے کو آواز دینا ایک معمو لی با ت ہے۔ اس کے بر عکس آپ چھو ٹے نوالے لیتے ہوئے اسے چبا کر آہستگی سے کھائیں توموٹا پے پرقابو پایا جاسکتا ہے۔ اس طرح کھانا ہضم بھی ہو جاتا ہے اور معدے کو زیادہ محنت بھی نہیں کر نی پڑتی۔
چھو ٹی پلیٹ کا استعمال کر یں۔
آج کل کھانے کے لیے بڑ ی پلیٹو ں کا استعمال کیا جاتا ہے جو کہ وزن میں اضافے کا با عث بنتے ہیں کیو نکہ بڑی پلیٹ میں ہمیں اندازہ نہیں ہو پا تا کہ ہم نے کتنا کھانا پلیٹ میں ڈالا ہے کھانا بکھر ا ہو نے کی وجہ سے کم لگتا ہے اور زیادہ کھایا جا تا ہے ۔ اس لیے چھو ٹی پلیٹ کا استعمال کر یں تا کہ کم کھانا بھی زیادہ محسو س ہو اور آپ آرام سے اپنا پیٹ بھرنے میں کامیا ب ہو سکیں۔
پروٹین سے بھر پور غذا
اپنے دن کا آغا ز پروٹین سے بھر پور غذا کے ساتھ کر یں اس سے آپ کا پیٹ بھر ا رہے گا اور بھو ک کا احسا س بھی جلد نہیں ہوگاجووزن میں کمی کاباعث بنتا ہے۔
اسنیکس سے گر یز کر یں۔
کچھ لوگوں کو عا دت ہو تی ہے وقت بے وقت اسنیکس کھانے کی تو ایسا کرنے سے وہ وزن میں اضا فے کاسبب بن رہے ہوتے ہیں۔ اس لیے جہا ں تک ممکن ہو سکے ان غذاؤں سے گر یز کر یں جو مو ٹاپے کا با عث بنتی ہو ں۔
فا ئبر سے بھرپور غذائیں لیں۔
فا ئبر سے بھر پورغذائیں آپ کہ نہ صر ف صحت مند رکھتی ہیں بلکہ اس سے آپ کو وزن میں کمی میں بھی مدد ملتی ہے۔
پانی کا استعمال
پانی کا استعمال زیادہ سے زیادہ کر یں ۔ پانی کا استعمال وزن کم کر نے میں مدد دیتا ہے ۔ خا ص طور پر اس وقت پانی کا استعمال کر یں جب آپ کھانا کھانے لگیں۔ اس سے کھاناکھانے سے پہلے ہی پیٹ بھر جائے گا اور بھوک بھی کم لگے گی جس کی وجہ سے کھانا بھی کم کھایاجائے گااوروزن میں بھی کمی ہو گی۔
بھر پور نیند لیں اورذہنی دبا ؤ سے گر یز کر یں۔
لو گ اکثر نیند اور ذہنی دباؤ کو نظر انداز کر دیتے ہیں حا لا نکہ یہ دونوں ہی وزن میں اضا فے کا با عث بنتے ہیں۔اس کے علاوہ ان کی کمی متعدد بیمار یو ں کا بھی سبب بنتی ہیں۔ اس لیے اگر آپ وزن کم کر نا چا ہتے ہیں تو بھر پور نیند لیں جو سات سے آٹھ گھنٹے تک مشتمل ہو تی ہے۔ اس کے علاوہ ذہنی دبا ؤ بھی وزن میں اضا فہ کر تے ہیں اس لیے جہا ں تک ممکن ہو ذہنی دبا ؤ سے دور رہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں