چہر ے کے مسائل اور ان کا حل

چہر ے کی جھریا ں
کا غذی لیمو ں کے ایسے ٹکڑے جس کا رس نچو ڑ لیا جائے اس کو چہر ے پر ملیں۔پندرہ بیس منٹ بعد چہر ہ دھو کر خشک کر لیں پھر بالائی کی مالش کر یں۔
ایک عدد لیمو ں کا رس لے کر اس میں دس تو لہ شہد ملا لیں۔ اس کو چہر ے پر لیپ کر یں اور تقر یباً بیس منٹ بعد چہرہ دھو لیں۔ کم از کم پندرہ بیس دن تک یہ نسخہ روزانہ رات کو سو نے سے پہلے لگائیں۔
عر ق گلا ب سو گر ام ، پھٹکر ی پندرہ گر ام ، انڈوں کی سفیدی چار عدد، روغن بادام پندرہ گر ام
تمام اشیا ء کو مکس کر کے ہلکی آنچ پر پکائیں جب گاڑھا ہو جائے تو رات سو نے سے قبل چہر ے کو نیم گر م پانی سے دھوئیں اور کھر درے تولیے سے چہر ے کو صاف کر کے اس مر کب کو لگانے سے جھریا ں کچھ دنوں میں ختم ہو جائیں گی۔
چہر ے کے کیل مہا سے
چہر ے کی جلد کی خوبصور تی اور قدرتی چمک کو قا ئم رکھنے کے لیے رات کو سو نے سے قبل چہر ہ دھو نے کے بعد گلیسرین اور لیمو ں کا رس ہم وزن لے کر چہر ے پر لگائیں۔
چہر ے کو داغ دھبے سے پاک رکھنے کے لیے تازہ دودھ سے منہ دھو ئیں۔ ایک بر تن میں دو دھ لے کر اس میں اسفنج کے ٹکڑےکو بھگو ئیں پھر اس سے چہر ے کو تر کر یں۔
چہر ے کے داغ دھبے اور پھنسیا ں دور کر نے کے لیے سنگترے کے چھلکے بھی بہت مفید ثابت ہو تے ہیں۔ سنگترے کے چھلکو ں کو اچھی طرح سکھانے کے بعد باریک پیس لیں اور روزانہ تازہ پانی میں ملا کر چہر ے پر ملیں۔
مسور کی دال گا ئے کے دودھ میں پیس کر ابٹن کی طر ح بنا لیں۔ یہ ابٹن دن میں دو تین مر تبہ لگائیں اس سے چہر ے کے کیل مہا سے ختم ہو جائیں گے۔
ابلتے ہو ئے پانی میں بیسن ملا کر چہر ے پر لگانے سے چہر ے کی جلد ملائم اور صاف ہو جائے گی۔
اگر چہر ے پر کیلیں نکل آئیں تو پھٹکر ی پانی میں گھو ل کر لگانے سے یہ کیلیں ہفتے دس دن میں غائب ہو جائیں گی۔
اگر روغن زیتو ن اور زیتو ن کد و ہم وزن ملا کر ایسے چہر وں پر لگایا جائے جن پر دانو ں اور مسامو ں کی وجہ سے گڑھے پڑ گئے ہو ں تو یہ تیل لگانے سے گڑھے دور ہو جاتے ہیں۔
سیا ہ ہلکے
کھیر ے یا آلو ؤں کا جو س روئی کی مدد سے آنکھو ں کے حلقوں پر لگانے سے حلقے ختم ہو جائیں گے۔
چائے کی پتی کے بیگز حلقو ں کے لیے مفید ہیں۔
ٹماٹر کے جو س میں پو دینہ، لیمن جو س اور نمک ملا کر پینے سے حلقے ختم ہو جاتے ہیں۔
گا جر کا جو س حلقوں کی افز ائش روکنے کے لیے مفید ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں