چمکدار جلد کے لیے آپ کو چاہیے۔۔۔

چمکدار اور خو بصور ت جلد کی خو اہش ہر عورت کو ہو تی ہے اپنی اس خو اہش کی تکمیل کے لیے وہ نت نئے جتن کر تی نظر آتی ہے۔ رنگت کیسی ہی کیو ں نہ ہو اگر جلد چمکدار ہے تو دیکھنے والوں کی تو جہ کا مر کز خو د بخو د بن جاتی ہے۔ اس لیے خوبصورت اور چمکدار جلد کے لیے آپ کو اپنے لیے وقت نکالنا ضرور ی ہے۔
ہماری جلد ہر وقت کسی نہ کسی مسئلے سے دوچار رہتی ہے۔ کبھی وہ گر د و غبار سے اٹ جاتی ہے تو کبھی آلو دگی اس کا طواف کر تی نظر آتی ہے۔ بے خو ابی جلد پر تھکن کا سبب بنتی ہے تو ذہنی دباؤ چہرے کی خو بصورتی کو ماند کر دیتا ہے۔ جس کی وجہ سے چہر ے پر چمک اور ملائمت ختم ہو کر رہ جاتی ہے۔
ہم اپنی بڑھتی ہو ئی عمر کو روک نہیں سکتے لیکن اس کی کم ہو تی چمک اور خوبصورتی میں اضافہ ضرور کر سکتے ہیں۔
ہلدی
آدھا چمچ ہلدی پاؤڈرکو چار کھانے کے چمچ بیسن میں شامل کر کے دودھ یا پانی کے ساتھ مکس کر لیں۔ اب اسے چہرے اور گردن پر لگائیں۔ بیس منٹ بعد دھو لیں۔ (ہفتے میں دو با ر کر یں)۔
ناریل کا تیل
اس تیل کو گرم کر کے چند منٹ چہرے کا مساج کر یں۔ اب اسے رات بھر لگا رہنے دیں صبح اٹھ کر دھو لیں۔
(آپ اس میں چینی بھی شامل کر سکتے ہیں)
ایلو ویر ا
ایک کھانے کا چمچ ایلو ویر ا جیل میں ایک چائے کا چمچ شہد،ایک چائے کاچمچ کو مکس کر کے پیسٹ بنا لیں۔ اب اسے چہر ے اور گردن پر لگا ئیں۔ بیس منٹ بعد گرم پانی سے دھو لیں۔
کھیر ا
ایک کھیر ا میش کر کے اس میں تین کھانے کے چمچ دہی شامل کر یں اب اسے اچھی طر ح یکجا کر لیں۔
چہرے پر لگائیں اور پانچ منٹ بعد ٹھنڈے پانی سے دھو لیں۔
ابٹن
ایک کپ مسور کی دال یا بیسن،چو تھائی کپ چاول (کچے) نو بادام،آدھا کپ جو،ایک چٹکی ہلدی کو گلاب کے عر ق میں پیس کر شامل کر یں اور پیسٹ بنا لیں۔
اب اسے چہرے اور گردن پر لگائیں (آپ اسے جسم پر بھی لگا سکتی ہیں)۔
خشک ہو نے پر ٹھنڈے پانی سے دھو لیں۔ (دس دن بعد ایک بار کر یں)۔
سبز چائے
ایک کھانے کا چمچ سبز چائے کے پتے،ایک کپ پانی دو چائے کے چمچ شکر، ایک چائے کاچمچ کریم
پتوں کو بو ائل کر یں۔ جب ان کارنگ نکل آئے تو چھان کر ٹھنڈا کر یں۔ اب اس میں شکر اور کریم شامل کر کے پیسٹ بنا لیں۔ چہرے پر لگائیں اور مساج کر یں۔ دس منٹ بعد چہرہ دھو لیں۔
لیور آئل
لیور آئل کے کیپسو ل کھو ل کر اسے گردن اور چہرے پر لگائیں۔ دو سے تین منٹ مساج کر یں۔ دس منٹ لگا رہنے دیں اور پانی سے دھو کر چہرے پر کلینز ر کر لیں۔
چمکدار جلد کے لیے بہترین پھل
پپیتا، مالٹا، کیلا، امر ود،آم اور کیو ی
چمکدار جلد کے لیے بہترین سبزیاں
گاجر، ہرے پتوں والی سبزیاں، بروکلی،ٹماٹر اور شملہ مرچ
چمکدار جلد کے لیے خشک میو ہ جات
بادام اور اخروٹ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں