چلڈرن چیلنجز

پید ا ہو تے ہی بچہ سب کچھ نہیں سیکھ لیتا بلکہ اسے سیکھانے کے لیے ایک لمبا عر صہ درکا ر ہو تا ہے۔ اگر یہ کہا جائے کہ سیکھنے کے لیے ساری عمر بھی کم ہو تی ہے تو غلط نہ ہو گا۔ لیکن ایک مخصوص عمر تک ما ں با پ کے ذریعے سیکھنے کا یہ عمل جار ی رہتا ہے جو وقت کے ساتھ کم ہو تا چلا جاتا ہے۔ جب تک بچے ما ں با پ پر انحصا ر کر تے ہیں تب تک ان کے مسائل کی ذمہ داری ما ں با پ پر ہو تی ہے۔ چھو ٹے بچے ہونے کا مطلب ہے کہ آپ کو چیلنج کا سامنا ہے۔ کیو نکہ چھو ٹے بچوں کو سمجھنا، چلانا، سکھانے کا مطلب ہے کہ خو د والدین دوبارہ سے سیکھنے لگیں۔ اگر کہا جائے کہ کچھ حالات میں ما ں با پ کو بھی سیکھنے کی ضرورت ہو تی ہے تو غلط نہ ہو گا۔
ہم اچھے بھلے بچوں کو نظر انداز کر کے خو د سے بد ظن کر دیتے ہیں۔ بچوں کے سیکھنے کا عمل رک جاتا ہے اور وہ اپنے خو ل میں قید ہو جاتے ہیں۔ جب ہم اپنے اسٹریس یا مصروفیت سے نکل کر ان کی جانب متو جہ ہو تے ہیں تو دیر ہو چکی ہو تی ہے۔ تب تک بچوں کو نہ صر ف اکیلے رہنے کی عا دت سی پڑ جاتی ہے بلکہ وہ عد م اعتماد کا بھی شکا ر ہو چکے ہو تے ہیں۔ ایسے میں ما ں با پ کو نئے سر ے سے ان کی پرورش کر نی پڑتی ہے۔ اس دوران اگر صبر و تحمل کا مظا ہرہ کیا جائے تو ہم بچوں کو آسانی سے بند خو ل سے نکال سکتے ہیں۔ایسی صور ت حال میں جب بچے عد م تحفظ کا شکا ر رہو تے ہیں تو والد ین ہو نے کی حیثیت سے آپ کی ذمہ داری ہے کہ ان کے ساتھ وقت گزاریں، ان کا اعتما د بحال کر نے میں ان کی مدد کر یں، ان کی تعریف کر یں ان کے سا تھ کھیلیں۔ بچے وہ سا نچہ ہو تے ہیں جو ڈھل جاتے ہیں۔ اس لیے اپنی حکمت عملی سے ان کو سنو اریں۔
کچھ بچے بلکہ اکثر بچے امتحان کے دنوں میں عد م تحفظ کا شکا ر ہو جاتے ہیں۔ ان دنوں وہ نہ صر ف ذہنی دباؤ میں مبتلا ہو تے ہیں بلکہ بچوں کی بھو ک تک ختم ہو جاتی ہے۔ عمو ما ًبچوں کو یا د کیا ہو ا بھی بھو ل جا تا ہے۔ایسے بچو ں کو اگر یا د کر وانے سے پہلے کاربو ہائیڈ ریٹ والی غذا کا استعمال کر وائیں اس سے یا د کر نے میں آسانی ہو گی۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ کاربو ہا ئیڈریٹ سر و ٹو نن کی سطح میں اضا فہ ہو تا ہے۔ اچھے
ہارمو ن کااحساس ہو تا ہے۔
جس کی پو زیٹو جذباتی حالت پید ا ہو تی ہے۔ آپ انھیں چاکلیٹ بار یا ایک سینڈو چ دے سکتے ہیں۔لیکن ایک بات کا خیال رکھیں کہ زیا دہ
کا ر بو ہا ئیڈریٹ استعمال کر نے سے سستی اور نیند کی کیفیت پید ا ہو جاتی ہے۔ اس لیے تھو ڑا تھو ڑا ان کو کھانے کو دیں۔ تازہ پھل بھی بہترین ہے۔یہ جسم کے فا ئدے کے لیے اینٹی آکسیڈنٹ پید ا کر تے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں