پیز ا دلچسپ حقا ئق کے ساتھ

پیز ا ہربڑے چھو ٹے کی پسندیدہ غذا ہے۔ اگر چہ اس میں غذائیت نا م کو نہیں ہو تی لیکن یہ مز یدار ذائقے کی وجہ سے پوری دنیا میں پسند کیا جا تا ہے۔ اسے صحت مندغذا میں شمار تو نہیں کیاجا تا لیکن اس کی مقبو لیت سے انکار بھی نہیں کیا جا سکتا۔
پیز ا کو یونا نیو ں نے متعا ر ف کر وایا اٹلی کا بیکر ایک خا ص قسم کی روٹی بنا نا چا ہتا تھا نیپلیس میں فروخت ہو نے والی روٹی سے مختلف ہو اس نے پیز ا کو سب سے پہلے صر ف پنیر اور ساس شامل کر کے بنا یا جو پسند کی گئی۔ بعد میں اس نے مختلف چیزوں کے اضا فے کے ساتھ پیز ا بنایا جو دو سری جنگ تک امریکہ، انگلینڈ،فر انس اور اسپین میں مقبو ل ہوا۔
کچھ لو گ پیز ے کو صحت مند غذ ا قر ار دیتے ہیں ان کے مطابق ٹما ٹر میں وٹامن اے شامل ہو تا ہے۔ مو زریلا چیز میں پروٹین اور کیلشیم ہو تاہے جبکہ کمپلیکس اور کا ر بو ہا ئیڈر یٹ آٹے اور تیل میں ہو تے ہیں۔ جن لوگوں کو لیکٹوز ہضم نہیں ہو تا ان کے لیے ٹماٹو پیزا بہتر ہے۔جو لوگ تیز ابی ٹما ٹو سا س سے گریز کر تے ہیں ان کے لیے وائٹ پیز ا بہترین ہے۔ اس پیز ا میں روٹی، پنیر، تیل اور مصا لحے شامل ہو تے ہیں،
جو لو گ پیز ا کو بے غذائیت سمجھتے ہیں ان کے لیے یہ جاننا ضروری ہے کہ پیز ا ایک صحت بخش غذ ا ہے۔پیز ا کی بے شمار اقسام ما رکیٹ میں مو جو د ہیں۔ جیسے پاکٹرز،بریڈز، رولز، پین پیز ا، اسٹفڈ پیز ا، بیگل پیز ا،آئسکریم پیز ا اور کیک پیز ا چند مشہور ورائٹی ہے۔
اٹلی میں پیزا کی دواقسام مشہور ہیں۔
taglioایک ہز ا ر کہلاتا ہے۔اس کے سلائس کر دیے جاتے ہیں۔ یہ مستطیل پنیر میں بنایا جاتا ہے۔ اسے الیکٹرانک اوونز میں بیک کیا جاتا ہے اسے اوون سے نکلتے ہی فوری کھایا جا تا ہے۔اس کے باوجو د لو گ اسے رغبت سے نہیں کھاتے۔
دو سری قسم کلاسک پیز ا ہے یہ با قا عدہ شیپ میں نہیں بنا ہو تا کیو نکہ یہ بیکنگ ٹن کے بغیر ڈائریکٹ اوون فلو ر میں بنایا جا تا ہے۔ اس کی سطح پتلی اور خستہ ہو تی ہے۔
پیز ا کی اقسام
marinara
اس میں ٹما ٹر اور لہسن ہو تا ہے۔ پنیر نہیں ہو تا یہ سادہ پیزا ہے۔
margherita
اس میں ٹما ٹر مو زریلا پنیر اور باسل کا ایک پتہ ہو تا ہے۔
nepoletana
اس میں ٹما ٹر، مو زریلا پنیر، چھو ٹی سمو ر مچھلیا ں،کیپریز اوریگا نو، ہا ٹ پیپر اور مشروم ہو تے ہیں۔
maialona
اس میں ٹما ٹر مو زریلا چیز،ولایتی کباب،ہارٹ ڈاکز اور گو شت کا استعمال ہو تا ہے۔
bismark
اس میں ٹما ٹر، مو زریلا پنیر اور انڈہ ہو تا ہے۔
quattro formaggi
اس میں ٹما ٹر، مو زریلا پنیر، گر ودیر ا اور زیتو ن ہو تا ہے۔ یہ پیز ا سفید ہوتا ہے۔
quattro stgioni
اس میں مو زریلا، زیتو ن،مشرومز اور artichoke heartsشامل ہو تے ہیں۔
پیز ا کے شو قین افر اد اس کا نام سنتے ہی منہ میں پانی بھرلیتے ہیں۔ لیکن اگر یہ کہا جائے کہ پیز ا کا زیادہ استعمال آپ کے لیے نقصان دہ ہو سکتا ہے تو غلط نہ ہو گا۔جنک فو ڈ کی یہ قسم معدے میں تیز ابیت پید ا کر نے کے علاوہ مو ٹاپے کا با عث بھی بنتی ہے اس لیے وہی پر انی بات پیز ا ضرور کھائیں لیکن اعتدال کے ساتھ آپ کے لیے اپنی صحت عزیز ہونی چا ہیے ذائقہ نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں