پیاز اور آپ کے بالوں کا حسن

پیاز کے بغیر ہماری کو ئی بھی ہانڈی مکمل نہیں ہو تی اس کے ساتھ ہی اس میں ہمارے حسن کا سامان پایا جا تا ہے۔ پیاز میں اینٹی فنگل اور اینٹی بیکٹیریل خصو صیات پائی جاتی ہیں۔ بالوں پر اس کا استعمال بالوں کو صحت مند بناتا، گرنے سے روکتا اور ٹو ٹنے سے بچاتا ہے۔
یہ بالوں کو مو ٹا کر تا اور دو مو نہہ ہو نے سے بچاتا ہے۔
بالوں کو وقت سے پہلے سفید ہو نے سے محفو ظ رکھتا ہے۔
بالوں کی قدرتی چمک کو بر قر ار رکھتا ہے۔
بالوں پر اس کا استعمال سر اور گر دن کے کینسر سے بچاتا ہے۔
بالوں میں جو ئیں اور لیکھیں نہیں پڑنے دیتی۔
بالوں کی جڑوں میں خو ن کے بہاؤ کو تیز کر تا ہے جو بال لمبے کر نے کا سبب بنتا ہے۔
پیاز کا جو س تیا ر کر نے کا طریقہ
پیاز کو چھیل کر بلینڈ کر لیں۔ اب کپڑے کی مدد سے اس جو س کو چھان لیں۔ اب یہ جو س بالوں پر لگانے کے لیے تیار ہے۔
انگلیوں کی مدد سے بالوں کی جڑوں پر اس کا مساج کر یں۔
بالوں کے سروں تک اس جو س کو لگائیں۔ ایک گھنٹے بعد کسی اچھے شیمپو سے دھو لیں۔
بالوں کو لمبا کر نے کے لیے
تین حصے پیاز کا جو س(عرق)میں ایک کھانے کا چمچ شہد مکس کریں اور اسے بالوں کی جڑوں پر لگائیں۔ تیس منٹ بعد دھو لیں۔ اس کااستعمال بالوں کو لمبا کر تا ہے۔
زیتو ن کا تیل اور پیاز
بالوں کی بہتر نشو ونما کے لیے ضروری ہے کہ تین کھانے کے چمچ پیاز کے عرق میں ڈیڑھ کھانے کا چمچ زیتو ن کا تیل شامل کر کے بالوں کی جڑوں سے سروں تک لگا کر مساج کریں۔ دو گھنٹے بعد بال دھو لیں اس سے بال مضبو ط اور صحت مند ہو نگے۔
بالوں کے لیے ماسک
کری پتوں کو بلینڈ کر کے پیسٹ بنا لیں۔ اب اس میں دو کھانے کے چمچ پیاز کا عرق شامل کریں اس ماسک کو بالوں کی جڑوں سے سروں تک لگائیں۔ یہ بہترین ماسک ہے اس سے بال چمکدار ہو تے ہیں۔
سکری کے لیے
دو کھانے کے چمچ دہی میں پیاز کا عرق شامل کر کے بالوں پر لگائیں اس سے بالوں کی سکری دور ہو گی نیز بال گرنا کم ہو جائیں گے۔
احتیاط
پیاز کے عرق کو ہمیشہ ململ کے کپڑے سے چھا ن کر استعمال کریں۔ اس سے جلن نہیں ہو گی۔
بہترنتائج کے لیے پیاز کے عرق میں لہسن،سیب کا سرکہ شامل کریں۔
پیاز کی بو دور کر نے کے لیے کسی بھی خو شبو دار تیل کے چند قطرے شامل کریں۔
پیاز کا عرق لگانے سے پہلے اطمینان کر لیں کہ یہ آپ کو الرجک نہ کرے۔
اسے بالوں پر تیس منٹ سے زیادہ نہ رکھیں۔
بالوں کو بڑھانے کے لیے دو سے تین ماہ باقاعدہ استعمال کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں