پپیتا اور تربوز آپ کی جلد کو رکھیں خوبصورت

حسن کی بات ہو اور کسی پھل کا ذکر نہ آئے ایسا تو ممکن ہی نہیں۔ پھل قدرتی ٹانک ہیں جن کو آپ جسمانی اور جلد کی خوبصورتی کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔ پھلوں کا استعمال نہ صر ف آپ کو خوبصورت اور تو انا رکھتا ہے بلکہ آپ کے جسم کی تمام غذائی ضروریات کو بھی پورا کر تا ہے۔
پپیتا افا دیت سے بھرپور متو ازن غذا ہے۔اس کی افا دیت اور اہمیت سے انکا ر نہیں کیا جا سکتا۔پپیتا میں پروٹیو لا ئناک (پروٹین حل کرنے والے) اینز ائمز پائے جاتے ہیں۔ اس کا استعمال جھریو ں کی روک تھام کے لیے کیا جاتا ہے۔ کچے پپیتے کا رس انتہائی تیز ابی ہو تا ہے۔
ہماری جلد تسلسل سے مر دہ اور ناقص خلیے جھاڑتی رہتی ہے تا کہ نئے اور صحت مند خلیے ان کی جگہ لے سکیں۔ جیسے جیسے ہماری عمرڈھلتی ہے یہ عمل سست پڑنے لگتا ہے اور مر دہ خلیو ں کی جمع شد ہ تہیں مو ٹی ہو جاتی ہیں۔ جلد باآسانی خشک ہو نے لگتی ہے اور اس پر باریک لکیریں اور گہر ی جھریا ں نمو دار ہو نے لگتی ہے۔
جلد کی سخت تہیں تو ڑنے کے لیے پائیپین نامی پروٹین کام کر تا ہے۔ یہ اینز ائمز صر ف پپیتے میں پایا جا تا ہے اور پائیپین پپیتے کے پکنے سے پہلے جب پھل ابھی کچا ہو تا ہے۔ یہ طا قتور اینز ا ئم مر دہ اور ناقص خلیو ں کو تیزی سے حل کر دیتا ہے۔
تر بوز
تربو ز حیر ت انگیز خو بیو ں کا حا مل ہے اس میں پندرہ سے بیس ملی گر ام لائیکو پین ہو تا ہے جو ایک اینٹی اکسیڈنٹ ہے۔ تربوز میں صحت مند خلیے مو جو د ہو تے ہیں جو جلد کے ٹشوز کی صحت کو بر قر ار رکھتے ہیں اور انفیکشن سے دور رکھتے ہیں۔
خو اتین ان سے ابٹن پیسٹ اور ما سک بنا کر چہر ے کی خو بصور تی میں اضا فہ کر تی ہیں۔اس ما سک سے چہر ے کی رنگت میں چمک اور ملا ئمت پید ا ہو تی ہے۔
پسی ہو ئی صندل میں دو دھ ملا کر پیسٹ بنا لیں اس میں ایک ٹی ا سپون ہلدی اور ایک چمچ پپیتے کا گو دا شامل کر کے چہرے پر لگائیں اس سے چہرے کی رنگت میں چمک پید ا ہو گی۔
دودھ، لیمو ں کا رس اور چمچ پسا ہو ا دلیہ اور آدھا چمچ تر بو ز کا گو دا ملا کر پیسٹ بنا لیں اور پندرہ منٹ بعد چہرہ دھو لیں۔ اس سے آپ کے چہرے پر قدرتی فیشل کی لکُ آئے گی۔
ایک چائے کا چمچ ملتانی مٹی، ایک چائے کا چمچ شہد اور آدھا لیموں کے ساتھ پپیتا کا گو دا ملا کر چہرے پر لگائیں بیس منٹ بعد چہرہ دھو لیں۔ اس ماسک سے چہرے سے داغ دھبے اور جھائیا ں دور ہو نگی۔
ایک انڈے کی زردی کو پھینٹ کر چہرے پر لگائیں اور خشک ہو نے پر دھو لیں اس سے چہر ے پر جھریا ں نہیں پڑتیں۔ اس ماسک کو اتا ر کر چہر ے پر تربو ز کے گو دے سے ا سکرب کر یں۔
چہر ے پر خو ن کی گر دش کو رواں کر نے کے لیے تھوڑے سے پاؤڈر میں دودھ اور لیمو ں ملا کر چہر ے کا مساج کر یں۔
پکا ہو ا پپیتا لے کر اس کا گو دا نکال لیں اور بیس منٹ تک چہرے پر لگا رہنے دیں۔ پھر دھو لیں اس سے کمزور جلد صحت مند ہو گی۔
تربوز کا ٹکڑا لے کر اس سے چہرے کا مساج کر یں اس سے مرجھائی جلد تروتازہ ہو جائے گی۔ تربوز کا گو دا لگانے سے بھی جلد نکھرتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں