پارٹی میک اپ اب خو د کر یں

میک اپ کے ذریعے خراب جلدکو بھی خو بصورت بنایاجاسکتاہے۔میک اپ کے بغیرکسی بھی لڑکی کی تیاری مکمل نہیں ہو تی اور نہ ہی اس کی خوبصورتی بغیر میک اپ کے نکھر تی ہے۔
اگر یہ کہا جائے کہ میک اپ بھی ایک آرٹ ہے تو غلط نہ ہو گا اور ہر کو ئی اس آرٹ سے واقف نہیں ہو تا۔ کچھ خواتین میک اپ کے نام پر خو د کو کارٹو ن بنا لیتی ہیں۔ ایک بات کا خیال رکھیں کہ میک اپ کر تے ہو ئے آپ اپنے چہر ے کو ایسا تا ثر دیں جس میں آپ کا چہر ہ نہ صرف تروتازہ لگے بلکہ چہر ے پر تھکن اور عمر کے اثر ا ت کم نظر آئیں۔
شروعات
سب سے پہلے چہر ے کو کسی اچھی کر یم یا لو شن سے کلینز نگ اور ٹوننگ کر یں ۔ اب آپ کی جلد میک اپ کے لیے تیار ہے۔
فاؤنڈشن
فاؤ نڈشن سے جلد نرم ہو جاتی ہے اور فاؤنڈیشن اکھڑا ہو ا نہیں لگتا ۔اپنی جلدکی مناسبت سے فاؤنڈیشن کاانتخاب کر یں ۔اب چہرے پرفاؤنڈیشن کااستعمال کریں۔ یاد رکھیں گر میو ں میں لیکو یڈ فاؤنڈیشن نہ لگائیں ۔ کیو نکہ یہ پسینے کی وجہ سے پھیل جائے گا اور چہرہ بد نما لگے گا۔آپکی جلد کس قسم کی ہے اسی حساب سے فاؤنڈیشن کا انتخاب کر یں کیو نکہ چکنی، خشک اورنارمل جلد کے لیے الگ الگ فاؤنڈیشن ہو تے ہیں۔
اگر آپ کے چہر ے پر داغ ،دھبے اور ہلکے ہیں تو فاؤنڈیشن سے پہلے ان پر کنسیلر کا استعمال کر یں ۔
اب صفا ئی سے فاؤنڈیشن کی تہہ اس طر ح لگائیں کہ وہ جلد کا حصہ لگے۔
اب فیس پاؤڈر کی تہہ لگا ئیں، روئی بھگو کر اچھی طر ح نچوڑ لیں اور چہرے پر تھپتھپائیں کہ فالتو پاؤڈر نکل جائے اور باقی کا اچھی طر ح جذ ب ہو جائے ۔
اب چہر ے پر شائنر لگائیں۔
بلش آن ہنسی کی لکیر پر لگائیں اور کانوں تک لے جائیں ۔
آپ کاچہر ہ فاؤنڈیشن کے مر احل سے گزر کر تیار ہے۔
آنکھو ں کا میک اپ
آنکھوں پر گلابی رنگ کا شیڈ لگائیں ۔ اس کے بعد سفید شیڈ لگا کر دونوں رنگو ں کو بلینڈ کر یں۔اس طر ح آنکھو ں میں اسموک جھلک آئے گی۔اب آنکھو ں پر آئی لا ئنر لگائیں اور سب سے آخر میں مسکارا لگائیں ۔ آنکھو ں کو بڑا دکھانا ہو تو ہلکے شیڈ میں ایک نیو ٹر ل شیڈز آنکھ کی پتلی سے اوپر پلکوں پر لگائیں۔ اگر آپ آنکھو ں کو فا صلے پر نظر آئیں تو میٹ فلش شیڈز ،گہر ے شیڈ میں استعمال کر یں۔
گلابی ہو نٹ
پارٹی میک اپ میں خوبصور ت سیکسی لک دینے کے لیے ہو نٹوں کو چمکدار بنائیں۔ جب باقی کا میک اپ شام کا تاثر دے رہا ہو ہو نٹوں کو نما یا ں کریں۔ اس کے لیے آپ ہونٹ پرلپ اسٹک یا گلو س کا استعمال کر سکتی ہیں۔
آپ کا میک اپ تیار ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں