وٹا من ڈی کی کمی بلڈ پریشر بڑھانے کا سبب۔۔۔ ماہرین

لا ہور(ویمن ڈیسک) وٹامن ڈی کی کمی بلڈ پریشر بڑھانے کا سبب بنتی ہے۔ اس کی کمی انسانی ہڈیو ں اور دانتوں کے لیے خطر ناک ہے۔ایمری جارجیاٹیک پریڈکٹو ہیلتھ انسٹیٹیو ٹ میں کی گئی تحقیق کے مطابق وٹامن ڈی کی کمی شریانوں سے لچک کم کر دیتی ہے جس کی وجہ سے وریدیں سکو ن کی حالت میں نہیں آپاتی۔ اس کی وجہ سے امر اض قلب کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ اس کی کمی کی وجہ سے امر اض دل کے افعال ٹھیک نہیں رہتے۔ جس کی وجہ سے بلڈ پریشر کا خطرہ بڑھ جاتا ہے جو دماغ کی نسو ں کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔
مذکو رہ تحقیق میں آٹھ سو ایسے افر اد منتخب کیے جن کی عمریں پینتالیس سے زائد تھیں۔ ماہرین ان پر تحقیق کر نے کے بعد اس نتیجے پر پہنچے کہ عمر کی زیادتی وٹامن ڈی کی کمی کا سبب بنتی ہے۔ جس کی وجہ سے بلڈ پریشر اور امر اض قلب کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اگرتیس برس کے بعد اپنی خوراک میں وٹامن ڈی کا استعمال مناسب مقدار میں لیا جا ئے تو بلڈ پریشر اور دل کے امر اض سے بچا جا سکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں