وٹامن سی اور آپ کی جلد

وٹامن سی انسانی صحت کیلیے مفید ہے خاص طور پر یہ جلد کے لیے انتہائی فائدہ مند ہے۔ وٹامن سی ہر قسم کی جلد اور بالوں کے لیے اہم ہے۔تر ش پھل اور ہری سبزیوں میں وٹامن سی پایا جاتا ہے۔یہ جسم کی خوبصورتی ابھارنے کا بہترین ذریعہ ہے۔ یہ ہمارے جسم میں پانی اور خون کے ساتھ آسانی سے حل ہو جاتا ہے جس کی وجہ سے ہماری جلد، ناخن اور بالوں کی بہترین نشو ونما ہو تی ہے۔
یہ جسم میں آئرن کو جذ ب کر تا ہے۔
یہ جسم میں کیلشیم کی مقدار کو بڑھاتا ہے جس سے ناخنوں کی صحت بہتر ہو تی ہے اور ناخن ٹو ٹنے سے محفو ظ رہتے ہیں۔
خو اتین کو درمیانی عمر سے وٹامن سی کا استعمال شروع کر دینا چاہیے تا کہ بڑھاپے میں جھریوں اور خشک جلد سے محفو ظ رہا جاسکے۔
وٹا من سی جلد اور بالوں کے لیے بہترین ہے۔ اس سے جلد نہ صرف چمکدار اور ملائم ہو تی ہے بلکہ جلد کی مردہ تہہ کو اتارتی ہے۔ اس لیے اپنی روزمر ہ زندگی میں وٹامن سی سے بھر پور ڈرنک ضرور لیں۔
بالوں کی نگہداشت کے لیے
وٹامن سی والی غذایں لیں مثلا (شکر قندی،کالے انگور،لال شملہ مر چ)اب ان کو بلینڈ کر کے کریم کی طر ح محلو ل بنا لیں۔ اس کو بالوں پر بیس منٹ تک لگائیں اور پھر سر دھو لیں۔ اس سے بال نرم و ملائم اور صحت مند ہو جائیں گے۔
جلد کی تروتازگی کے لیے
کیو ی اور پپیتے کو بلینڈ کر کے چہرے پر لگائیں اور بیس منٹ بعد دھو لیں۔ اس سے آپ کی جلد تر و تازہ اور نرم وملائم ہو جائے گی۔
مالٹااور ادرک کا جو س
مالٹا وہ پھل ہے جو وٹامن سی سے بھر پور ہو تا ہے۔ مالٹے اور ادرک میں اینٹی آکسیڈ نٹ پایا جاتا ہے جو جلد کو صحت مند رکھتا ہے۔
ایک گاجر، دو مالٹے، آدھا انچ ہلدی کا ٹکڑا (کچی)آدھا انچ ادرک (کریش) آدھا لیمو ں
تمام چیزوں کو بلینڈ کر لیں اب اسے چھا ن لیں۔لیموں شامل کر کے پی لیں۔
آم اور کیو ی کا جو س
آم میں تقریباً ساٹھ فیصد وٹامن سی پائے جاتے ہیں۔ اگر اس کے ساتھ کیو ی استعمال کی جائے تو اس سے جلد خوبصورت اور پر کشش ہو جائے گی۔
آم اور کیو ی کو بلینڈ کر لیں اوراس میں پانی شامل کر کے پی لیں۔
کیو ی اور لیمن جو س
کیوی اور لیمن میں وٹامن سی پائے جاتے ہیں جو جلد کے لیے بے حد مفید ہیں۔ یہ جلد کو بے داغ اور خوبصورت رکھتا ہے۔
کیو ی چھ سلائس، لیمو ں آدھا، پانی دو کپ، چینی چو تھائی کپ، فریش پو دینہ
چینی کو پانی میں بو ائل کر لیں۔اب اس میں پو دینہ شامل کر کے چو لہا بند کر دیں۔ اب اس میں کیوی اور لیمو ں ملا کر بلینڈ کر لیں۔۔ٹھنڈا کر کے پی لیں۔
انناس
انناس میں وٹامن سی پایا جاتا ہے۔
انناس چار عدد،کالی مر چ آدھا چائے کا چمچ، کالی نمک آدھا چمچ، لیمو ں ایک عدد چو تھائی کپ چینی
انناس کو روسٹ کر کے اس کا گو دا نکال لیں۔
اب اس میں تمام اشیا ء شامل کر کے بلینڈ کر کے پی لیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں