وزن کم کرنے کے دلچسپ طریقے

عموماً لو گ وزن کم کر نے کے حوالے سے پریشان نظر آتے ہیں۔ خاص طور پر اس وقت جب ہر قسم کی کوشش ناکام ثابت ہوئی ہو۔
کچھ لو گ بہت زیادہ مو ٹے نہ ہو نے کے باوجو د بھی اپنا جسم متناسب رکھنے کے لیے مختلف ٹوٹکے کر تے ہیں۔ ایک با ت یا د رکھیں اگر آپ کا وزن متناسب ہے تو اس کے باوجو د آپ کو متو انز غذا کے ساتھ ایسی چیزوں کا استعمال کر نا چاہیے جو وزن کو اپنی جگہ پر برقر ا ر رکھنے میں فائدہ مند ہو۔ وزن کو بڑھا لینا کو ئی مشکل بات نہیں۔ وزن کو متو ازن رکھنا ہی اصل بات ہے۔ اس لیے متناسب وزن کے حامل افر اد بھی ان اشیاء کا استعمال کر سکتے ہیں۔
لوکی کا سوپ
لوکی کو چھیل لیں اور ایک گلاس پانی میں لوکی،زیرہ،کالی مرچ،نمک،کری پتہ ڈال کر بو ائل کریں۔ اب اس مکسچر کو بلینڈ کرلیں اور صبح نہار منہ اس کا استعمال وزن کم کر نے کے لیے کریں۔
لو بیاکی چا ٹ
آدھا کپ لو بیا (سفید)رات کو بھگو کر رکھ دیں۔ صبح اٹھ کر بو ائل کر لیں۔ اب اس میں پیاز،لیموں اور شہد (حسب ضرورت) ملا کر کھا لیں۔ اس کا سالن بنا کر بھی کھا یا جا سکتا ہے۔ یہ جسم سے کو لیسٹرول کو کم کر تا اور وزن کم کر نے میں مفید ہے۔کالا لو بیا چارٹ کے لیے اورسفیدپکانے کے لیے استعمال کریں۔
بیسن کی روٹی
آپ بیسن کی روٹی سے بھی وزن کم کر سکتے ہیں۔ بیسن میں پیاز، لال مر چ، زیرہ، دار چینی پاؤڈر ملا کر گو ند لیں۔ (سخت سا) اب چھو ٹے چھو ٹے پیڑے بنا کر روٹی بنا لیں۔ اس سے وزن کم ہو نے میں آسانی ہو گی۔
سبزی کا سوپ
آلو کو ابا ل لیں۔ اب اس میں مٹر، گاجر، گو بھی، شملہ مر چ اور کارن ملا کر اچھی طر ح ابال لیں کہ سب چیزیں گل جائیں۔ اب اس میں کالی مرچ اور ایلو ویرا کا تیل ملا کر دو منٹ تک ابالیں اور ڈش میں نکال لیں۔ یہ سو پ وزن کم کر نے کے لیے مفید ہے۔
اس کے علاوہ پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں۔
ورزش کریں۔
اسنیکس سے گریز کر یں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں