وزن میں اضا فہ اب نا ممکن نہیں

عمو ماً لو گ وز ن میں اضا فے کی وجہ سے پر یشان رہتے ہیں کہ ایسا کیا کھایا جائے جس سے آسانی سے وزن میں اضا فہ کیا جا سکے ۔ کیو نکہ اگر ہم وزن میں اضا فے کے لیے خوراک میں زیادتی کر یں گے تو اس سے وزن تو زیادہ ہو جائے گا لیکن سا تھ ہی جسمانی طا قت اور صحت بھی متا ثر ہو گی ۔وزن میں اضا فے اور بے ڈھو ل جسم ہو نے میں فر ق ہو تا ہے۔ اس لیے وزن میں اضافے کے خو اہشمند افراد اپنی خوراک میں ایسی اشیاء کااستعمال نہ کر یں جو ان کے جسم میں چر بی کو پید ا کر نے کا سبب بنے بلکہ ایسی خوراک شا مل کر یں جو وزن بڑھانے کے ساتھ جسم کو متناسب اور دلکش بنائے۔
شہد
شہد وہ قد رتی دو ا ہے جس کو بے شمار بیماریو ں کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔شہد ایک قد رتی ٹانک ہے جسے بیماریو ں کے علاج کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔شہد کو وزن کم کر نے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے ۔اس کے علاوہ شہد کو وزن بڑھانے کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے ۔شہد میں مو جود میٹھا آپ کی صحت کے لیے نقصا ن دہ نہیں ہو تا بلکہ یہ جسم کو طا قت اور تو انا ئی فر اہم کر تا ہے۔ شہد کے ایک کھانے کے چمچ میں ۱۷ گرام کاربوہائیڈر یٹ پائے جاتے ہیں۔ شہد سے وزن میں اضا فہ ممکن ہے۔ آپ اسے بر یڈ پر لگا کر کھائیںیا پر اٹھے کے ساتھ دونوں صور تو ں میں یہ وزن میں اضا فے کا با عث بنتی ہے۔اس لیے اپنی روزمر ہ زندگی میں شہد کا استعمال وہ لو گ لازم کر یں جو وزن میں اضافے کے خو اشمند ہیں ۔ شہد کو دہی میں ملا کر کھانے سے بھی وزن میں اضا فہ ہو تا ہے اس کے علاوہ دودھ اور شہد کا استعمال چند دنوں میں کمزور جسم کو فر بہ کر دے گا۔
کشمش
کشمش کااستعما ل ایک ہفتے میں آپ کے ایک پاؤنڈ وزن میں اضا فے کا با عث بن سکتا ہے۔آپ ان کو اسنیکس کے طور پر بھی استعمال کر سکتے ہیں۔یہ اس وقت تک آپ کے وزن میں اضا فہ نہیں کر یں گے جب تک آپ ان کا صحیح استعمال نہ کریں۔ اس کے استعمال کابہترین طر یقہ اوربہترنتائج کے لیے ضرور ی ہے کہ رات کو کشمش کھاکر ایک گلاس د ودھ لازم پئیں ۔اس سے وزن میں تیز ی سے اضا فہ ہو گا۔
کھجو ر
کھجو ر وزن میں اضا فے کا قد رتی ذریعہ ہے۔ یہ طا قتور ہو نے کے ساتھ وزن میں تیز ی سے اضا فے کا با عث بنتی ہے۔ کھجو ر کے استعمال سے اعصا ب مضبو ط ہو تے ہیں اور دبلے سے دبلا جسم بھی مو ٹا ہو تاہے ۔کھجو ر کھا کر دودھ پیناوزن میں اضا فے کا ذریعہ بنتا ہے ۔ لیکن ایک با ت کا خیال رکھیں کہ ضرور ت سے زیادہ کھجو ر نقصان کا باعث ہوسکتی ہے اس لیے ایک وقت میں دس کھجوروں سے زیادہ نہ کھائیں۔ کجھو رکاملک شیک بھی طاقت ورہونے کے ساتھ وزن میں اضافے کا با عث بنتا ہے۔
کیلا
کیلے میں بہت زیادہ کیلو ریز پائی جاتی ہیں ۔ خا ص طور پر ان لوگوں کے لیے خو شی کی بات ہے جوجلداپنے وزن میں اضافے کے خواہشمند ہیں۔ کیلا تیزی سے وزن میں اضا فہ کر تا ہے۔کچھ لو گ کیلے کا استعمال وزن کو کم کر نے کے لیے بھی کر تے ہیں ۔کیلے کا ملک شیک وزن میں اضافے کا سبب بنتا ہے اگر ایک گلاس دودھ میں پانچ کیلے شامل کر کے ان کا جو س بنا یا جا ئے تو ایک ما ہ میں اچھا خا صا وزن میں اضا فہ کیا جا سکتا ہے۔ایک کیلا آپ کے وزن میں کمی کابا عث بنتا ہے تو پانچ کیلو ں کا استعمال آپ کے و زن میں آسانی سے اضافہ کر سکتا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں