وزن بڑھانے کا ڈائیٹ چارٹ

وزن کم کر نا جس طر ح مو ٹے لوگوں کے لیے ایک خو اب کی مانند ہوتاہے اس لیے وزن کازیادہ ہونا پتلے لوگوں کے لیے کسی بھی ایک خوبصورت خو اب کی طر ح ہو تا ہے۔ جس کی تعبیر دو نوں فر یق دنوں میں چا ہتے ہیں۔ ہمیشہ ایک بات ذہن میں رکھیں آپ نے اپنے اندر کو ئی بھی تبدیلی لانی ہے تو وہ ایک ہی دن میں لانا ممکن نہیں۔ اس کے لیے صبر، تحمل اور انتظا ر کی ضرور ت ہے۔تب ہی آپ اپنا مطلو بہ رزلٹ پا سکیں گے۔
انسان کی شخصیت جسامت پر اثر انداز ہو تی ہے۔ مو ٹاپے کو اگر بد صورتی کی علامت سمجھا جاتا ہے تو دبلا پن بھی خوبصورتی کے زمر ے میں نہیں آتا ۔ان کی شخصیت ہر گز قابل رشک نہیں ہو تی۔
خو بصور ت نظر آنے کے لیے ضرور ی ہے کہ انسان صحت منداور مضبو ط نظر آئے۔اس کے لیے اپنے کھانے کی طرف توجہ دینے کی ضرور ت ہے۔اچھی خوراک اور متو از ن غذا آپ کو صحت مند بنا سکتی ہے۔
ہمار ا جسم بنیا د ی طور پر چا ر اجز ا ء سے بنا ہو ا ہے۔پانی، نمکیا ت ، چر بی اور گو شت جسم کے ان اجز ا ء میں ردو بد ل ہوتی رہتی ہے۔ مصروفیات اور کا م کا ج کی وجہ سے ان میں تبدیلی آنا ایک قدر تی امر ہے۔نمکیا ت اور گو شت والے اجز ا ء کے لیے ہمیں ایسی غذا استعمال کرنی چا ہیے جس سے ہمیں کیلو ریز ملیں۔اگر ہم زیادہ خوراک کھائیں گے تو اس سے تو انائی حا صل ہو گی۔اس تو انائی کو جسم چر بی میں تبدیل کر کے جسم میں محفو ظ کر لیتا ہے اور ان چیزوں کے مستقل استعمال سے وزن بڑ ھتا ہے۔
وزن بڑ ھا نے والی ادویات کا استعمال ہر گز نہ کر یں۔ ان سے وزن تو نہیں بڑ ھے گا البتہ جسم پھو ل جائے گا جو مختلف بیماریو ں کا مو جب بنے گا ۔اس لیے اپنی خوراک کو بہتر بنائیں۔چکنائی والی غذائیں کھائیں جیسے دو دھ،دہی، انڈے،پنیر، بالائی ، گو شت، مر غی، مچھلی وغیر ہ۔
نا شتہ
ناشتے سے پہلے تازہ پھلوں کا جو س لیں
ناشتے میں مکھن، انڈہ، دلیہ اور کاربو ہا ئیڈ ریٹ والی غذاکا استعمال کر یں۔ تلی ہو ئی اور زیادہ گھی والی اشیاء سے اجتناب کر یں کیو نکہ ان سے وزن تو بڑھے گا ساتھ میں کو لیسٹرول میں بھی اضا فہ ہو گا جو ہارمو نز کا نظام غیر متو ازن کر دے گااور بلڈ پریشر، قلب اور جگر کے امر اض کا سبب بنے گا۔
دوپہر کا ناشتہ
تازہ پھل ، چکن،روٹی ، چاول ،گو شت،سلاد کے علاوہ چیز سینڈوچ بھی لے سکتے ہیں۔
شام کی چائے
تین انڈوں کا آملیٹ ۲۱۰ کیلو ریز مکھن۱۰۰ کیلو ریز
آدھا کپ چیز ۱۰۰ کیلو ریز آدھا کپ روسٹ با دام ۸۵ کیلو ریز
ایک کیلا ۱۲۱ کیلو ریز ایک کپ دہی ۲۰۸ کیلو ریز
چیز سینڈوچ ۳۸۰ کیلو ریز
یہ تمام چیز یں وزن بڑھانے کے لیے مفید ہیں آپ ان میں سے کو ئی بھی دو یا تین اشیاء کا استعمال روزانہ کر سکتے ہیں۔
رات کا کھا نا
سبزیاں، چکن، مچھلی کا استعمال کر یں ۔
پروٹین ہمارے جسم کو تو انائی فر اہم کر تا ہے۔پانی کے بعد پروٹین کی مقدار ہمارے جسم میں زیادہ ہو تی ہے۔خوراک میں پروٹین کا ضرورت سے زیادہ استعمال بر ے اثر ات مر تب کر تا ہے اس لیے اعتدال سے کھائیں۔
ورزش کر یں۔
مسلز خوبصور ت بنانے کے لیے باڈی بلڈنگ کر یں ۔
پانی کا استعمال زیادہ کر یں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں