نو جو ان نسل میں بڑ ھتے صحت کے مسائل

نو جو ان نسل میں تیزی سے صحت کے مسائل بڑھ رہے ہیں۔ جن کا ذمہ دار غیر متو ازن اور ملاوٹ شدہ غذا کو ٹھہرا یا جاتا ہے۔ اس بات سے انکار نہیں کیا جا سکتا کہ پر انے وقتوں کی نسبت اس دور میں نو جوان نہ صر ف جلد بیماری میں مبتلا ہو تے ہیں بلکہ ان بیماریوں کا سامنا کر نا پڑتا ہے جو کسی زمانے میں اکادکا نظر آتی تھیں۔ لیکن اب ہر دو سرا نوجوان مہلک بیماری میں مبتلا نظر آتا ہے۔ بیماریوں کے بڑھنے کی وجہ سے شرع مو ت میں بھی تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔
شرع بیماری کو کم کر نے کے لیے ضروری ہے نو جوانوں میں بیماریوں کے بارے میں مکمل آگا ہی دی جائے تا کہ کسی بھی بیماری کو طوالت ملنے کے بجائے اسے شروع سے ہی زیر علاج لایا جاسکے۔
جوڑوں کا درد
یہ اس وقت پیش آتا ہے جب جوڑوں کے ٹشوز ٹو ٹنے لگتے ہیں۔اس کی وجہ سے جوڑوں میں درد، ہلنے جلنے میں دقت اور جلن جیسے عو امل جنم لیتے ہیں۔ یہ سب سے زیادہ عام بیماری ہے جس میں ہر عمر کا فرد مبتلا ہو رہا ہے۔
بلڈ پریشر
یہ دوسری بڑی بیماری ہے۔جس میں ہر دو سرا فرد مبتلا ہو تا ہے۔ ناقص غذا، غیر معیاری سبزیاں اور کھانے،اس کے علاوہ مختلف اقسام کی ٹینشن بلڈ پریشر کے بڑھنے اور کم ہو نے کا سبب بنتی ہے۔ بد قسمتی سے اس کی علامات اس وقت ظاہر ہو تی ہیں جب ہائی بلڈ پریشر عروج پر ہوتاہے ایسے میں سر درد، سینے میں درد، بے چینی اور ہارٹ بیٹ کا ہلکا ہو جانا جیسے مسائل جنم لیتے ہیں۔
ہائی بلڈ پریشر کی وجہ سے درج ذیل امراض جنم لیتے ہیں۔
دل کے امراض
ہارٹ اٹیک
گردے کے مسائل
برین ہیمرج
ایسے میں ضروری ہے اپنی غذا کا خیال رکھاجائے۔ متو ازن اور صحت مند خوراک کا استعمال کیا جا ئے۔
جہاں تک ممکن ہو سکے خود کو مسائل سے دور رکھیں۔
روزانہ ورزش کر یں۔
سگریٹ نو شی سے گریز کریں۔
اسٹیما
اس کی وجہ سانس لینے کے مسائل جنم لیتے ہیں۔اس کی درج ذیل علامات ہیں۔
کھانسی
سینے میں جکڑن
سانس لینے میں دشو اری
شو گر
شو گر کے امراض نو جو ن نسل کو تیزی سے جکڑ رہے ہیں۔ جس کی وجہ سے بینائی، وزن میں کمی، گردوں کے مسائل جنم لیتے ہیں۔
دل کے امراض
ناقص گھی اور تیل کی وجہ سے نو جوان نسل میں دل کے امراض میں اضافہ ہو رہا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ فصلوں کو دیئے جا نے والے پانی میں مو جو د کیمیکل سبزیوں اور پھلوں کے لیے نقصان دہ ہو تے ہیں جو متعدد بیماریوں کا سبب بنتے ہیں جن میں کینسر، دل کے امراض، الرجی جیسے مسائل سامنے آئے ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے ان مسائل سے نپٹنے کے لیے سبزیوں اور پھلوں کو دھو کر استعمال کریں۔

کیٹاگری میں : صحت

اپنا تبصرہ بھیجیں