ناخن اور ہاتھ

ہاتھوں کی خوبصورتی کو بڑھانے کے لیے ناخنوں کو سلیقے سے تر اشا جاتا ہے۔ان کو مزید خوبصورت بنانے کے لیے ان پر نیل پالش لگائی جاتی ہے۔ شکل اور بناوٹ کے لحاظ سے ہاتھ کی مختلف قسمیں ہو تی ہیں۔لہذا ناخنوں کی تر اش خر اش اور ان پر پالش کر تے وقت ہاتھوں کی ہیت اور ان کی انگلیوں کی بناوٹ کو مد نظر رکھنا چاہیے۔
مخروطی ہاتھ
اس ہاتھ کی انگلیاں گوشت سے بھری ہوتی ہیں یہ مخروطی شکل کا ہو تا ہے۔ یہ چمکدار اور لطیف ہو تا ہے۔بیضوی اور نوکدار ناخن ان پر اچھے لگتے ہیں۔گہرے قرمزی رنگ کی نیل پالش ان پر اچھی لگتی ہے۔
عضلاتی ہاتھ
اس ہاتھ کی انگلیاں چوڑی اور یکساں ہو تی ہیں۔ ناخن پھیلے ہو ئے اور چو ڑے ہو تے ہیں۔ اس طرح کا ہاتھ سخت، چھوٹا،موٹا یا بڑا ہو تا ہے اس طرح کے ناخنوں کی تر اش خراش مخروطی ہو نی چاہیے۔ اس پر ہلکے قرمزی رنگ کی نیل پالش اچھی لگتی ہے۔
مستطیل ہاتھ
ان ہاتھوں پر گو شت کم ہو تا ہے۔ انگلیاں باریک،لمبی اور نازک ہو تی ہیں۔ ایسے ہاتھوں کے ناخن لمبے اور نوکدار ہوتے ہیں۔
ان پر گہرے رنگ کی نیل پالش اچھی لگتی ہے۔
سرخ ہاتھ
ان کی رنگت سرخی مائل ہوتی ہے۔ان ہاتھوں کی انگلیاں عضلات کی وجہ سے ابھری ہو تی ہیں۔ ان ناخنوں کو بیضوی انداز میں ہو نا چاہیے۔ ان پر بھورے رنگوں کی نیل پالش خوبصورت لگتی ہے۔
لک مکی ہاتھ
یہ ہاتھ ملا جلا ہو تا ہے۔ اس کی انگلیا ں چو ڑائی میں یکساں ہو تی ہیں۔ ایسے ناخن بیضو ی اور نو کدار دلکش لگتے ہیں۔ ان پر مو تیائی یا کریم رنگ کی نیل پالش کھلتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں