مہندی اور آپ کے بالوں کی خوبصورتی

کچھ لو گ مہندی کو بالوں کو رنگنے کے لیے استعمال کرتے ہیں جبکہ اگر دیکھا جائے تو مہندی بالوں کی جڑوں کو مضبو ط کر تی ہے۔ اس کے علاوہ مہندی کو بالوں کی زیبائش کہا جاتا ہے۔ بالوں کی خو بصورتی اور نشو ونما کے لیے بیشتر خو اتین مہندی کا استعمال کر تی ہیں۔ مہندی ایک قدرتی کنڈیشنر ہے جس کا استعمال بالوں کو نہ صر ف خوبصورت بناتا ہے بلکہ ان کی مضبو طی میں بھی اہم کر دار ادا کرتا ہے۔
کچھ ماڈرن خو اتین سر پر مہندی لگانے کو بالوں کی تھر اپی قر ار دیتی ہیں۔ حنا کو قدرتی رنگ اور کنڈیشنر کہا جا تا ہے۔ اس کے باوجود مہندی کے بہت سے فو ائد ہیں جن کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔
بالوں کی نشو ونما
مہندی کو بالوں کی نشوونما کے لیے اہم سمجھا جاتا ہے۔
تل کے تیل(۰۵۲) کو اتنی دیر بو ائل کر یں کہ یہ دھو اں دینے لگے۔ اب اس میں پانچ کپ مہندی کے شامل کر یں اور اسے پانچ سے چھ منٹ بو ائل ہو نے دیں۔یہ تیل کی طر ح بن جائے گا آپ اس تیل کو ہفتے میں دو سے تین بار استعمال کر یں۔ اس سے بالوں کی نشوونما اچھی ہو گی۔
بالوں کا گرنا
۰۵۲ ملی گرا م مسٹرڈ آئل لے کر اس میں چند مہندی کے پتے ڈالیں اور بو ائل کر یں۔
اس تیل کا مساج ہفتے میں دو سے تین بار کر یں۔(اس تیل کو ایک ماہ تک استعمال کر یں)
بالوں کو کنڈیشنر کر نا
کالی چائے کا قہوہ نکال لیں اور اس میں مہندی شامل کر کے پیسٹ بنا لیں۔تین کھانے کے چمچ لیمو ں کا رس ڈالیں اور تیس منٹ بعد دو کھانے کے چمچ دہی کے شامل کر یں۔ اب اسے بالوں پر لگائیں۔ ایک گھنٹے بعد دھو لیں۔
خشکی سے حفا ظت
میتھی کے بیج رات بھر پانی میں بھگو دیں اور صبح اٹھ کر گرائنڈ کر لیں۔ اب اس میں مسٹرڈ آئل اور مہندی شامل کر یں۔اب اسے بالوں پر لگائیں اور آدھے گھنٹے بعد دھو لیں۔ اس کے بعد بالوں کوکنڈیشنر لازم کر یں۔
سروں کا پھٹنا
مہندی آپ کے بالوں کو پھٹنے سے محفو ظ رکھتی ہے۔
ایک کپ مہندی کے پتے،آدھا کپ تلسی کے پتے، آدھا کپ نیم کے پتے پانی میں شامل کر کے گرائنڈ کر لیں۔ اب ان کو بالوں پر لگائیں اور ایک گھنٹے بعد دھو لیں۔
قدرتی طور پر رنگنا
مہندی میں ایک انڈہ اور شہد شامل کر کے ایک لوہے کے برتن میں پیسٹ بنا لیں۔ اب اسے بالوں پر لگائیں اسے جڑوں پر نہ لگائیں اس سے بال خشک ہو جائیں گے۔
دو مو نہے بال
مہندی میں تین چمچ ناشپاتی کا تیل اور ایک انڈہ ملا کر نیم گرم پانی سے پیسٹ بنا لیں۔ اب اسے دو گھنٹے پڑا رہنے دیں۔بالوں پر لگائیں اور نیم گرم پانی سے دھو لیں۔
بالوں کو مو ٹا کر نا
مہندی کاباقاعدہ استعمال بالوں کو مضبو ط اور مو ٹا کر دیتا ہے۔
مہندی کو چائے کے قہوے میں رات بھر کے لیے بھگو کر رکھ دیں۔ ایک لیمو ں، دہی اور انڈہ شامل کر کے بالوں پر لگائیں۔ اس سے بال چمکدار اور مضبو ط ہو نگے۔
چکنے بالوں کے لیے
ملتانی مٹی اور مہندی کو پانی میں شامل کر کے پیسٹ بنا لیں۔ اسے بالوں پر لگائیں اور ٹاول سے ڈھانپ لیں۔۔ صبح اٹھ کر شیمپو کر لیں۔
خشک بال
نیم گر م ناریل کے دودھ میں چند چمچ مہندی اور زیتون کا تیل شامل کر یں۔ ان سب کو مکس کر لیں۔ اب اسے بالوں پر لگائیں۔اس سے خشک بال نر م وملائم ہو جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں