مو سیقی سنئیے اب کپڑوں سے۔۔۔ رپورٹ

نیٹ نیوز: اکثر لوگوں کو کھانے کے انتظار میں میز تھپتھپانے کی عادت ہو تی ہے۔ اب اس شوق کو دیکھتے ہو ئے ایسا میز پوش تیار کر لیا گیا ہے جو آلات کی آواز نکالنے والا ہو گا۔ وہ آپ کو مو سیقی سنائے گا۔
سو یڈن میں اسمارٹ ٹیکسٹائل کمپنی نے کھانے کی میز پر بجانے والے کپڑے پر پیانو کیز، طبلے کا کھر ل ڈیزائن کیا ہے۔اب لو گ میز پر بیٹھ کر اسے الگ الگ یا ایک ساتھ بجا سکتے ہیں۔ کپڑے میں پیانو کی کیز اور ڈرم کا گو ل حصہ لگایا گیا ہے۔جس کے نیچے برقی سینسر لگے ہیں۔جو چھو نے اور دبانے پر آواز کے نظام کو سگنل بھیجتے ہیں۔ جس سے میو زک پیدا ہو تاہے۔ جو آن آف کی طر ح میو زک خارج کر تے ہیں۔ اسے بنانے والے ماہرین کا کہنا ہے کہ بہت جلد ایسے لباس بنائے جائیں گے جو پہننے والے کی دل کی دھڑکن، جسمانی درجہ حر ارت اور بلڈ پریشر کو نوٹ کر سکیں گے۔ فلحال آپ کپڑوں کی مو سیقی سے لطف اندوز ہو ں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں