مو سم کی تبدیلی سے جلد کی حفاظت کریں

مو سم کی تبدیلی کے ساتھ جہا ں ہر چیز میں تبدیلی آتی ہے وہیں مو سم کی تبدیلی ہماری جلد پر بھی اثر انداز ہو تی ہے۔خاص طور پر حساس جلد کو بہت سے مسائل کا سامنا کر نا پڑتا ہے۔ مو سم گر می سے سردی کا آئے یا سر دی سے بہا ر شروع ہو مو سم ہر حال میں آپکی جلد پر اثر انداز ہو تا ہے اگر ہم بر وقت اپنی حفاظت کے لیے ٹو ٹکے استعمال کر یں تو ان تبدیلیوں سے بچا جا سکتا ہے۔
جو ں ہی مو سم بد لتا ہے حساس جلد یا تو سرخ ہو جاتی ہے یا پھر جھلس کر بد نما لگنے لگتی ہے۔اس تبدیلی سے بچنے کے لیے ضرور ی ہے کہ جیسے ہی مو سم تبدیل ہو نا شروع ہو چہرے پر ایلو ویر ا جیل کا استعمال ہفتے میں کم از کم ایک بار کریں۔ یہ نہ صر ف جلد کو ٹھنڈ ک پہنچا تا ہے بلکہ موسم کی سختی کے اثر ات سے بھی دور رکھتا ہے۔
مو سم کی تبدیلی کے ساتھ ایک مسئلہ ناگو ار بو کا بھی ہے خا ص طور پر گر میو ں میں جسم سے پسینے کی وجہ سے بو آنے لگتی ہے جو اچھی نہیں لگتی۔ جبکہ سردیو ں میں جلد خشک اور کھر دری ہوجاتی ہے۔ اس کا حل یہی ہے کہ نہانے کے پانی میں چند قطرے ایسنشل آئل کے شامل کر لیں۔ اس سے جسم دن بھر تر وتازہ رہے گا۔
مو سم گر ما کی گر م اور گر د آلو د ہو ائیں ہو ں یا سرما کی خشک اور ٹھنڈی ہو ائیں جلد پر بر ی طر ح اثر انداز ہو تی ہیں۔ جلد کو اس سے بچانے کے لیے ضروری ہے کہ گھریلو اسکر ب کا استعمال کیا جائے۔
بیسن،شہد اور لیمو ں کے رس کو ملا کر چہرے پر لگائیں خشک ہو نے پر دھو لیں اور پھر اسٹیم لیں (سردیو ں میں) اس سے جلد کے مر دہ خلیے دور ہو جائیں گے۔
اینٹی آکسیڈنٹ ڈرنک ہر مو سم کے لیے فا ئدہ مند ہے۔ صبح ایک کپ پانی میں آدھا لیمو ں کا رس ملا کر پینے سے چہرے کو تازگی اور شادابی ملتی ہے۔
اس کے علاوہ اینٹی آکسیڈ نٹ کر یم (وٹامن سی اور اے)کے استعمال سے جلد پر حفا ظتی تہہ بن جاتی ہے جو جلد کو موسم کے اثر ات سے متاثر نہیں کر تی۔
مو سم کی تبدیلی میں جب دن میں گر می اور رات کو ٹھنڈک ہو تی ہے ایسے میں جلد کو موئسچر ائزر کر نے کی زیادہ ضرور ت ہو تی ہے۔کسی لوشن یا کر یم میں وٹامن ای کا کیسپو ل شامل کر کے چہرے پر لگانا جلد کی تر وتازگی کو برقرار رکھتا ہے۔
مو سم کی تبدیلی سے چہر ے پر پڑنے والی چھائیو ں سے حفا ظت کے لیے بادام کا تیل،عر ق گلاب اور کیسٹر آئل ہم وزن لے کر مکس کر لیں اور ہفتے میں ایک بار اس ما سک کا استعمال کر یں۔
دانوں کو دور کر نے کے لیے اور نشانات کو ختم کر نے کے لیے روغن کد و اور روغن زیتو ن ہم وزن لے کر چہر ے پر لگائیں اس تیل کا استعمال اس وقت تک کر یں جب تک نشانا ت ختم نہ ہو جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں