ملتانی مٹی اور حسن کی آرائش

یہ وہ واحد ما سک ہے جو ہر قسم کی جلد کے لیے مفید ہے۔ یہ نہ صرف چہر ے کے کھلے مسامات کو بند کر تی ہے بلکہ جلد کو بھی ٹائٹ کر تی ہے۔ یہ ماسک ہر قسم کی حامل خواتین کے لیے مفید ہے۔
کیل مہا سو ں کے لیے
نیم کے پتے مٹھی بھر ، بیسن ایک کھانے کا چمچ ، ملتانی مٹی ایک کھانے کا چمچ ، دودھ چار کھانے کے چمچ نیم کے پتے دھو کر سکھا لیں اور پھر پیس لیں۔اب تما م چیز یں ملا کر پیسٹ بنا لیں اور چہر ے پر پچیس منٹ کے لیے لگائیں اور پھر چہر ہ دھو لیں۔ ہفتے میں دو بار کر نے سے نہ صر ف کیل مہاسوں کا خاتمہ ہو گا بلکہ چہر ے کے گڑھے بھی دور ہو ں گے۔
رنگ گو را کر نے کے لیے
ملتانی مٹی میں عر ق گلاب ملا کر پیسٹ بنا لیں۔ اس کو بیس منٹ تک چہرے پر لگارہنے دیں پھرتازے پانی سے منہ دھو لیں۔ اس سے نا صر ف چہرہ تروتازہ ہو گا بلکہ رنگت بھی نکھر ے گی۔
دھو پ سے جلی جلد کے لیے
کچی ملتانی مٹی میں ایک انڈے کی سفیدی اور ایک چائے کا چمچ شہد ملا کر چہر ے پر لگائیں خشک ہو نے پر دھو لیں۔ یہ دھو پ سے جھلسی جلد کے لیے بے حد مفید ہے۔
خشک جلد کے لیے
ملتانی مٹی کو پیس کراس میں تھوڑی سی ہلدی اورچند قطرے بادام روغن کے شامل کر یں۔ اسے پندرہ منٹ تک چہرے پرلگائیں اور پھرتازے پانی سے دھولیں اس سے چہر ے پر نمی آئے گی۔
چکنی جلد کے لیے
ملتانی مٹی میں انڈے کی سفیدی میں چند قطرے لیمو ں کا عر ق ملا کر اتنا پھینٹیں کہ جھا گ بن جائے اب اسے چہر ے پر لگائیں۔ خشک ہو نے پر دھو لیں۔ اس سے جلد کی اضافی چکنائی صا ف ہو گی اورکھلے مسام بھی تنگ ہو جائیں گے۔
نارمل جلد کے لیے
دو کھانے کے چمچ خشک دو دھ اور دوکھانے کے چمچ ملتانی مٹی میں زیتو ن کا تیل ملا کر نر م کر لیں۔ اب اسے پندرہ منٹ تک چہر ے پر لگائیں اس سے چہر ہ دمک اٹھے گا ۔
بالوں کی چکناہٹ کے لیے
اگر بالوں میں چکنائی زیادہ ہو جائے توملتانی مٹی میں گلاب کاعر ق اور چند لیمو ں کے قطرے ملا کر سر پر لگائیں۔ سر پر لگاتے ہو ئے با قاعدہ کنگھی کرتی رہیں تک کہ جڑوں تک لگ جائے۔ پندرہ منٹ بعد نیم گر م پانی سے دھو لیں۔ اس سے بالوں سے زائد چکنائی اور گر د و غبار نکل جائے گی۔
خشک بالوں کے لیے
اگر آپ کے بال خشک ہیں تو ملتانی مٹی لگانے سے پہلے ناریل یا زیتو ن کے تیل کا سر پر مساج کر یں اور پھر ملتانی مٹی کا ماسک لگائیں۔ پندرہ منٹ بعد دھو لیں اس سے بالوں میں چمک اور نمی آئے گی۔
ملتانی مٹی ہمیشہ کچی حالت میں لیں۔ بازاری ملتانی مٹی استعمال کر نے سے گر یز کر یں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں