مشروبات کی جگہ سا دہ پانی صحت کے لیے مفید۔۔ ما ہر ین

گرمیو ں کی آمد آمد ہے اور تقریبا سب ہی لو گ پانی کی جگہ مشروبات کا استعما ل پانی کی طر ح بے دریغ کر یں گے۔ یہ مصنو عی مشروبات وقتی طورپر پانی کی کمی کو پورا تو کر دیتے ہیں لیکن یہ سادہ پانی کا نعم البد ل بالکل نہیں ہو تے۔ اس لیے حال ہی میں کی جانے والی ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ مشروبات کا بہت زیا دہ استعمال نقصان کا سبب بنتا ہے۔
واشنگٹن (ٹیکنالو جی ڈیسک)خوراک کے انسانی صحت پر اثر ات کا جائزہ لینے والے امر یکی ما ہرین نے دعو ی کیا ہے کہ روزمر ہ زندگی میں مشروبات اور جو سز کے بجائے اگر سادہ پانی کا استعمال کیا جا ئے تو صحت میں نہ صر ف اضافہ ہو تا ہے بلکہ قو ت مد افعت بھی پید ا ہو تی ہے۔ امریکی ہیلتھ جر یدے میں چھپنے والی رپور ٹ میں بتایا گیا ہے کہ جو لوگ اپنی روزمر ہ زندگی میں سادہ پانی کا استعمال کر تے ہیں وہ کمفا ئبر اور کم شو گر خرچ کر تے ہیں۔ ما ہرین نے بارہ ہز ار دو سو تراسی افر اد پر ریسرچ کی جس میں یہ بات سامنے آئی کہ سادہ پانی پینے والوں میں ذیابیطس کے امکان کم دیکھے گئے جبکہ جو س کا استعمال کر نے والوں میں اس کا خطر ہ زیادہ پایا گیا۔
تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ایک نارمل شخص خوراک کی ایک تہائی ضروریات پانی،اڑتالیس فیصد دیگر مشروبات،جو سز اور باقی ماندہ ٹھو س خوراک سے پوری کر تا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں