مرد بھی خوبصور ت نظر آنا چا ہتے ہیں

عورتوں کی طر ح مر د بھی چا ہتے ہیں کہ وہ خو بصور ت نظر آئیں۔ مردوں میں بھی نما یا ں نظر آنے کی خو اہش پنپتی ہے۔ اس کی تکمیل کے لیے اب وہ بھی بیو ٹی سلو ن جانے سے گر یز نہیں کر تے۔ بلکہ اب تو جگہ جگہ مردوں کے بیو ٹی سلو ن کھل چکے ہیں۔ کچھ عورتوں کی طر ح کچھ مر د ایسے بھی ہو تے ہیں جو بیو ٹی سلو ن کے لیے وقت نہیں نکال پاتے۔
مر دوں کو بھی خو بصورت نظر آنے اور تو انانظر آنے کے لیے جلد کی حفا ظت کر نی چاہیے تا کہ ان کی جلد جو اں اور خوبصورت نظر آئے۔ عورتوں کی طر ح مر د بھی بلیک ہیڈز،کھر دری جلد، گہرے نقو ش،دانے اور بے رونق جلد پسند نہیں کرتے بلکہ وہ بھی چمکدار اور خوبصورت جلد کے خو اہا ں ہو تے ہیں۔
اگر یہ کہا جائے کہ جلد مر د کی ہو یا عورت کی تو جہ اور وقت مانگتی ہے تا کہ خو بصور ت اور جو اں نظر آیا جا ئے تو غلط نہ ہو گا۔
چکنی جلد
چکنی جلد کی حفا ظت سب سے زیادہ ضرروری ہو تی ہے کیو نکہ اس سے چہرے پر چکنائی کی تہیں اچھی خاصی شخصیت کو ماند کر دیتی ہیں۔ شہد، ملتانی مٹی اور لیمو ں کا فیس پیک نہ صرف چکناہٹ کو ختم کر تی ہے بلکہ جلد کو ٹائٹ کر تی ہیں۔
ان تینوں کو ملا کر ماسک بنا لیں اور پندرہ منٹ تک چہرے پر لگا رہنے دیں پھر تا زہ پانی سے منہ دھو لیں۔ یہ نہ صر ف چہرے کو خوبصورت بنائے گی بلکہ چکنائی کو بھی کنٹرول کر ے گا۔
آملہ کارس
آملہ کے جو س میں وٹامن سی ہو تا ہے جو جلد کے نشانات کو ختم کر تاہے۔ آملہ کارس لے کر اسے چہرے پر لگا ئیں۔(رات سو نے سے پہلے) اور صبح اٹھ کر دھو لیں۔ چکنی جلد کے حامل مر د ہفتے میں دو بار اس کا استعمال کریں۔
ٹما ٹر کا ماسک
ٹما ٹر کو درمیان میں سے کاٹ کر اس کا جو س نکال لیں (نچو ڑ کر) اب اس میں پسی ہو ئی چینی ڈالیں اور اس کا اسکرب کر یں اس سے چہرے کے بند مسام کھل جائیں گے نیز بلیک اور وائٹ ہیڈز بھی ختم ہو ں گے۔ اسے ہفتے میں تین سے چا ر با ر استعمال کریں۔
پانی کا استعمال زیا دہ کر یں یہ ہر قسم کی جلد کے لیے مفید ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں