ما ں کا دو دھ بڑھانے کا علا ج

اس بات سے ا نکار نہیں کیا جاسکتا کہ ما ں کے دو د ھ میں جو طا قت اور افا دیت ہے وہ کسی اور دو دھ میں نہیں ہے۔ ما ں کے دو دھ کی یہ خا صیت ہے کہ اس سے نہ تو بچہ بیما ر ہو تا ہے اور نہ ہی بد ہضمی کا شکا ر ہو تا ہے۔اکثر دیکھنے میں آیا ہے کہ کچھ و جو ہا ت کی بنا پر جب بچے کو ما ں کا دو دھ میسر نہیں آ تا تو وہ بیمار رہتے ہیں۔ ان بچو ں کو اگر اوپر کا دو دھ لگایا جائے تو ان کو ہضم نہیں ہو تا جو خو د بچے کے لیے اور ما ں کے لیے پر یشانی کا با عث بنتا ہے۔کچھ مائیں تو خو دہی بچوں کو دو دھ نہیں پلاتیں لیکن اکثرخواتین دو دھ نہ آنے کی شکایت کرتی نظر آتی ہیں۔دودھ بڑھانے کے لیے وہ نت نئے ٹو ٹکے کر تی نظر آتی ہیں تا کہ بچے کا پیٹ بڑھنے کا بندو بست ہو سکے۔اگر بچے کا پیٹ نہ بھر ا ہو وہ نہ صر ف بے چین رہتا ہے بلکہ روتا بھی ہے۔درج ذیل اشیاء نہ صر ف ما ں کے دودھ میں اضا فہ کر یں گی بلکہ بچے کو بھی صحت مند اور تو انا رکھنے میں مدد کر یں گی۔
لو بیا
لو بیا کھانے سے ما ں کے دودھ میں اضا فہ کیا جا سکتا ہے۔اُبلا ہو ا لو بیا بنا کر کھانا ذرا مشکل ہو تا ہے۔ اس لیے اگر اسے مختلف انداز سے کھا یا جائے تو افا قہ ہو گا۔
چقندر
چقندر کھانے سے ما ں کے دو دھ میں اضا فہ ہو تا ہے ۔چقندر کو سلا د کے طور پر بھی کھایا جاسکتا ہے اور جو س بنا کر بھی اس کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔سلاد کے طور پر اس کا استعمال آسان ہے کیو نکہ جو س کی صور ت میں یہ ہلکا کڑو ا ہو جا تا ہے جو پینے میں مشکل ہو تا ہے۔
انگور
انگو ر قد رتی ٹانک ہے جو ما ں کے دودھ میں اضا فے کا سبب بنتا ہے ۔ لہذ ا انگو ر کا استعمال دودھ پلانے والی ماؤں کے لیے بے حد مفید ہے۔
پپیتا
کچے پپیتے کی سبزی کھانے سے ما ں کے دودھ میں اضا فہ ہو تا ہے لیکن اکثر ماؤں کو اس کا ذائقہ پسند نہیں آتا اس لیے اگر وہ پکا ہو ا پپیتا کھائیں تو بھی دودھ کی بر ھو تی میں اضا فہ ہو گا ۔
پیا ز
پیاز کا ااستعمال دودھ پلانے والی ماؤں کے لیے بے حد ضرور ی ہے۔پیا ز کو سلا د کے طور پر کھانے سے دودھ میں اضا فہ ہو تا ہے۔
میتھی
دودھ میں کمی میتھی کے ذریعے دور کی جا سکتی ہے۔میتھی کے بیجو ں کا سفو ف بنا کر دن میں دو مر تبہ تین تین گر ام کھانے سے دودھ پلانے والی ماؤں کے دودھ میں اضا فہ ہو تا ہے۔میتھی کے لڈو بھی اس سلسلے میں مفید ہیں۔
با دام تیس گر ام خشخا ش تیس گر ام چلغو زہ تیس گر ام پنبہ تیس گر ام فند ق تیس گر ام مغز حبتہ الحظر تیس گر ام چینی آٹھ سو گر ام
تمام اجز اء کو باریک پیس لیں اور گائے کے گھی میں بھو ن لیں پھر چینی کا قو ام تیار کر یں اور تما م اجز اء اس میں ڈال کر محفو ظ کر لیں۔
دن میں تین بار دودھ کے ساتھ کھانے سے سو کھے دودھ میں بھی اضا فہ ہو جائے گا اور پستان بھر جائیں گے۔
زیر ہ پاؤڈر ایک کھانے کا چمچ ، چینی ایک کھانے کا چمچ ، دو دھ ایک کپ
زیرہ پاؤڈر کو دو دھ میں ملا کر پانچ منٹ کے لیے پڑا رہنے دیں اور پھر چینی ملا کرمکس کرلیں اور پی لیں۔روزانہ رات کو اس کا استعمال دودھ میں اضافے کا سبب بنتا ہے۔
تو دری سفید دس گر ام خا لص پسی ہو ئی لے کر آدھا کلو دودھ میں ڈال کر اچھی طر ح ابالیں اور صبح شام خالی پیٹ استعمال کر یں اس سے ما ں کے دودھ میں اضا فہ ہو گا اور بچہ بھی صحت مند ہو گا ۔

کیٹاگری میں : ماں

اپنا تبصرہ بھیجیں