لمبی پلکیں دلفر یب نظریں

لمبی پلکیں دلفر یب ہی نہیں دلکش بھی لگتی ہیں اور اگر سچ کہا جائے تو چھو ٹی آنکھوں کو لمبی پلکیں شا عر انہ بنا دیتی ہیں۔ کچھ لو گ ایسے بھی ہو تے ہیں۔ جن کی آنکھیں تو بڑی بڑی ہو تی ہیں لیکن پلکیں چھو ٹی ہو تی ہیں۔ جس کی وجہ سے ان کی آنکھوں کی خو بصورتی بھی ماند پڑ جاتی ہے۔لمبی اور چمکدار پلکیں خو اتین کے حسن میں اضا فے کا باعث بنتی ہیں۔کہا یہ جاتا ہے کہ ٹھنڈے پانی سے آنکھیں دھو نے سے پلکیں لمبی اور صحت مند ہو تی ہیں۔ اکثر ایسا بھی دیکھنے میں آیا ہے کہ کچھ لوگوں کی پلکیں لمبی تو ہو تی ہیں لیکن کمزور ہو تی ہیں اوربا ل جھڑتے رہنے سے ان کی قدرتی خوبصورتی قائم نہیں رہتی۔ پلکوں کو لمبا، گھنا،صحت مند اور خو بصور ت بنانے کے لیے ان کی حفا ظت ضروری ہے۔
کچھ خو اتین ایسی ہو تی ہیں جو فنکشن خصو صاً اپنی شادی پر نقلی پلکوں کا سہار ا لیتی ہیں۔ اگر چہ اس سے پلکیں تو خوبصورت لگتی ہیں لیکن اس سے قدرتی پلکوں کو بھی نقصان پہنچتا ہے۔ اس لیے ان سے احتر از بر تا جا ئے۔ اگر شادی سے ایک ما ہ پہلے تھوڑی محنت کی جائے تو آپ نقلی پلکوں کے جھنجھٹ سے بچ سکتی ہیں۔
کیسٹرآئل رات سو نے سے پہلے پلکوں پر لگانے سے پلکیں نہ صر ف مضبو ط ہو تی ہیں بلکہ گر نے سے بھی محفو ظ رہتی ہیں۔
شہد چو تھائی کھانے کاچمچ کیسٹر آئل چند قطرے
ان کو مکس کر کے رات سو نے سے پہلے لگائیں صبح اٹھ کر ٹھنڈے پانی سے دھو لیں۔ دو ہفتے کے با قا عدہ استعمال سے پلکیں لمبی ہو جائیں گی۔
سرسوں کے تیل کے چند قطر ے لے کر پلکوں پر رات سو نے سے پہلے لگائیں اور کم از کم ایک ما ہ تک یہ عمل جاری رکھیں۔
روغن زیتو ن کے چند قطرے اور دیسی گھی چند قطرے رات سو نے سے پہلے مسلسل لگانے سے پلکیں گھنی، لمبی اور صحت مند ہو جائیں گی۔
با دام کا تیل ایک کھانے کا چمچ لے کر اس میں ایک چائے کا چمچ شہد ڈال کر مکس کر یں اور رات سو نے سے پہلے مسکارے کی طر ح آنکھوں پر لگا ئیں صبح اٹھ کر ٹھنڈے پانی سے دھو لیں۔ اس سے کچھ دنوں میں پلکیں لمبی اور چمکدار ہو جائیں گی۔
دیسی انڈے کی سفید ی میں ایک چائے کا چمچ ویسلین ڈال کر انھیں یکجاکر یں اور انھیں پلکوں پر لگائیں۔ اس سے بھی پلکیں خوبصورت ہو تی ہیں۔
گر م دودھ میں فلا لین کا کپڑا بھگو کر اس سے پلکوں کی ٹکو ر کر یں۔ جب اس کی گر مائش ختم ہو جائے تو دوبارہ کر یں۔ ایک وقت میں صرف چار بار ٹکور کر یں۔
ناریل کے تیل اور زیتون کے تیل کو مکس کر کے اس کوپلکوں پر لگانے سے کچھ دن میں واضح فر ق محسو س ہو گا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں