قدرتی طر یقے سے چہر ے کو جاذب بنائیں

یو ں تو چہر ہ نکھارنے کے لیے بازاروں میں رنگ بر نگی کر یمیں دستیاب ہو تی ہیں اور ان کا استعمال بھی خاصا کیا جاتا ہے۔ عمو ماً لڑکیا ں گھر یلو ٹو ٹکو ں کو وقت کا ضائع ہو نا سمجھتے ہو ئے گھریلو ٹو ٹکو ں پر کم ہی یقین رکھتی ہیں اور با زاری کر یمو ں کو جادوئی سمجھتے ہو ئے ان کا استعمال کر تی ہیں۔ لیکن اگر دیکھا جا ئے تو یہ کر یمیں اپنا کام تو کر تی ہیں لیکن صر ف وقتی طور پر جیسے ہی ان کر یمو ں کو چھو ڑا جائے رنگت پہلے سے زیادہ خر اب ہو جاتی ہے۔ دو سر ا اس پر جھلسنے کے نشان بھی پڑ جاتے ہیں۔ لیکن اگر ان کے بر عکس گھر یلو ٹو ٹکو ں کا استعما ل کیا جائے تو وہ اپنا آپ دکھانے میں نہ صر ف وقت لیتے ہیں بلکہ ان سے آپ کی جلد کو کو ئی نقصان نہیں پہنچتا ۔خا ص طور پر وہ ٹو ٹکے جو قدرتی اجز ا ء سے کیے جائیں کسی صور ت جلد کو نقصان نہیں پہنچا تے ۔ ا س لیے بازاری اور اشتہاری کر یمو ں کے بجائے اپنے لیے وقت نکالیں اور تھوڑی سی کو شش اور محنت سے اپنی قدرتی چمک اور رنگت کو دیر تک بر قر ار رکھیں۔
با دام
مٹھی بھر کٹے ہو ئے بادام گلیسر ین دو کھانے کے چمچ وٹامن صا بن ایک تہا ئی سو ڈا ایک چٹکی
تمام چیزوں کو پکا کر کسی بر تن میں مکس کر یں اور بہتر گھنٹوں کے لیے فر یج میں رکھ دیں اور روزانہ اس صا بن کو استعمال کر یں۔
سبز چائے
سبز چائے کا ایک چمچ پالک کے پتے دوعدد لو نگ ایک عدد شہد حسب ذائقہ
تمام چیزوں کو ملا کر ایک کپ چائے بنا لیں۔اس سے چہر ے کی رنگت اور چمک میں اضا فہ ہو گا ۔
ماسک
اسٹر ابر ی دو عدد چیر یز دو عدد دہی دوکھانے کے چمچ ملتانی مٹی آدھا چائے کا چمچ چنبیلی کا تیل آدھا چائے کاچمچ
ان سب کو مکس کر کے چہر ے پر روزانہ لگائیں۔ جب خشک ہو جائے تو دھو لیں۔ پھر چہر ے پر عر ق گلاب لگا لیں۔
ٹما ٹر ایک عدد پیس کر اس میں دوکھانے کے چمچ شہد ، ایک چٹکی کافور اور دو کھانے کے چمچ عر ق گلاب ملا لیں۔ پھر اسے مکس کر کے چہرے پر لگائیں۔بیس منٹ بعد چہر ہ ھو لیں۔ چہر ے کی چمک دمک میں اضا فہ ہو گا ۔
د ہی
دہی کو کلینز ر کے طور پر استعمال کر یں۔ اس سے رنگت چمک اٹھے گی اگر دہی میں تین قطر ے سفید سرکہ ملا کر دس منٹ کے لیے چہر ے پر لگائیں تو چہر ے کی رنگت نکھر آئے گی۔
آلو
آلو بو ائل کر کے میش کر لیں ۔اب اس میں دو چمچ دہی اور ایک چمچ شہد شامل کر کے ماسک بنا لیں ۔ بیس منٹ چہر ے پر لگا رہنے دیں۔ اس کے بعد چہر ہ دھو لیں۔ اس ما سک کا استعمال ہفتے میں دو بار کر یں۔
کھیر ا
کھیر ے کا رس لے کر اس میں آدھا چائے کا چمچ عر ق گلاب اور آدھا چائے کا چمچ گلیسر ین ملا کر چہر ے پر لگائیں اس سے رنگت صاف ہو گی اور ملا ئمت پیدا ہو گی۔ ( اگر اسے رات سو نے سے قبل روزانہ لگائیں تو چہر ہ ہلکا بلیچ ہو جائے گا )
پو دینہ
چند پو دینے کے پتے کا رس ، دو قطرے شہد اور دو قطر ے عر ق گلا ب ملا کر چہر ے پر لگانے سے رنگت میں چمک اور تروتازگی پیدا ہو گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں