قدرتی خو شبو سے ذہنی دباؤ کم کر یں۔۔۔۔ ماہرین

نیٹ نیوز: کیا آپ خو د کو ذہنی طور پر تناؤ میں مبتلا محسو س کر تے ہیں اور اس سے نجات چاہتے ہیں تو قدرتی خو شبو سے مدد لیں۔ ماہرین نے کہا ہے کہ آپ سنگترے، مالٹا، لیمو ں، آم،مو تیا، چنبیلی، گلاب اور یاسمین کو سو نگھ کر ذہنی دباؤ کو کم کر سکتے ہیں۔
جاپان میں پہلی بار سائنسدانوں نے سائنسی بنیادوں پر ثابت کیا ہے کہ خو شبو سو نگھ کر جین اور خون میں شامل کیمیائی اجزاء کا تو ازن اس طر ح بدلا جاتا ہے کہ اس سے ذہنی تناؤ کم ہو جاتا ہے۔
سائتا یو نیورسٹی جاپان کے اکیو نا کامو ار اور ان کے ساتھیو ں نے کہا ہے کہ قدیم زمانے میں لوگ خو شبو سو نگھ کر نہ صرف ذہنی دباؤ کو کم کر تے تھے بلکہ اس سے جسمانی سو زش بھی دور ہو تی تھی۔ اس سے بے خو ابی کا مر ض بھی دور کیا جاتا تھا۔
جاپانی ماہرین نے چو ہو ں پر لینا ل کا تجر بہ کر کے دیکھا ہے تو جو چوہے ذہنی تناؤ میں مبتلا تھے ان کو پر سکو ن دیکھا گیا۔ اس لیے ماہرین کا کہنا ہے کہ ذہنی دباؤ میں مبتلا افر اد جہاں تک ممکن ہو قدرتی خو شبو سے اس دباؤ کو کم کر نے کی کو شش کر یں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں