قبض بنی کینسر کا سبب۔۔ رپورٹ

نیٹ رپورٹ: طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ قبض آج کل ہر دو سرے شخص کو اپنی لپیٹ میں لے رہی ہے اور سب سے بڑی بد قسمتی کی بات یہ ہے کہ قبض کینسر کے مریضوں میں اضافہ کر رہی ہے۔
دی کنگز کالج، لندن کے ماہرین کا کہنا ہے کہ قبض ایک بہت ہی عام سی کیفیت کا نام ہے اور بظاہر سات صحت مند افر اد قبض کے مرض میں مبتلا ہیں۔ اس کی وجہ ماہرین نے نئی متعین کی ہے۔
کپڑوں کا غیر معمو لی تنگ ہو نا۔
پاخانے کے اخراج میں تکلیف ہو نا، زیادہ زور سے خون کا رسنا، پاخانے کے راستے تکلیف، جلن یا خارش کا ہو نا۔
پانچ سے سات دن پاخانہ نہ آنا۔
نفع شکم یا سو جن کا آنا یا بلند آواز میں بدبو دار ریاح کا خارج ہو نا۔
پاخانے پر کنٹرول نہ ہو نا۔
تحقیق کے مطابق عام لو گ قبض کی علامات پر متفق نہیں ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ قبض غذا میں پانی اور فائبر کی کمی کی وجہ سے ہو تی ہے۔ لیکن اس کا سبب معدے کے مسائل بھی ہو سکتے ہیں۔
این ایچ ایس ایڈوانس کے مطابق بہت سے لو گ اس بیماری میں مبتلا ہیں اور اپنے مرض کی تشخیص خو د کر لیتے ہیں۔ ماہرین کاکہنا ہے کہ اس مرض کودورکر نے کے لیے اپنا علاج خود کریں کیو نکہ یہ بیماری کینسر کا سبب بن رہی ہے۔ جس سے کینسر کی شرع میں اضافہ ہو ا ہے۔
اس لیے اپنی غذ ا میں فائبر اور پانی کا استعمال کر نے کے ساتھ ورزش کو بھی باقاعدہ کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں