فیٹی لیور کا غذا سے علاج

چکنے جگر کی بیماری کی دو بڑی اقسا م ہو سکتی ہیں۔
الکو حل
غیر الکوحل
جگر کے مسائل آج کے دور میں نہایت عام ہو چکے ہیں۔ خا ص طور پر غیر الکو حل سے ہو نے والے جگر کے مسائل سب سے زیادہ عام ہیں اور یہ ان لوگوں کو ہو تے ہیں جو مو ٹاپے کا شکار ہو ں یا جو پروسیس فو ڈ کا بہت زیادہ استعمال کر تے ہو ں۔ جگر کے مسائل میں فیٹی جگر کی بیماری عام ہے اور اس کا علاج غذا کے ذریعے ممکن ہے۔ فیٹی لیور کا مطلب جگر کے اوپر بہت زیادہ چکنائی کا بن جانا ہے۔ جگر ہمارے جسم میں اہم کر دار ادا کر تا ہے۔ یہ ٹو کسن کو صاف کر تا، نئی نالیاں بناتا اور نظام انہظام میں پرو ٹین کو جذ ب کر نے میں مدد دیتا ہے۔ لیکن جب جگر کے اوپر چر بی کی تہہ جم جائے تو جگر کام کر نا چھو ڑ دیتا ہے اور جسم کی حفا ظت کے لیے اس طر ح کام نہیں کر تا جس طر ح اسے کر نا چاہیے۔
سب سے پہلے ایسی غذاؤں کا استعمال ترک کر دیں جو جگر پر چربی بنانے کا کام کر تی ہیں۔
زیادہ سے زیادہ پھل اور سبزیاں لیں۔
ایسی غذا لیں جس میں فائبر کی بھاری مقدار مو جو د ہو۔
چینی، نمک، چکنائی، ری فائنڈ کاربوہائیڈ ریٹ اور جمنے والی چکنائی کا استعمال ترک کر دیں۔
الکوحل کو منفی کریں
اگر آپ اپنی خوراک میں کم کیلو ریز اور زیرو چکنائی کا انتخاب کر یں گے تو اس سے ناصرف وزن کم ہو گا بلکہ جگرپر چربی بننے کا خطر ہ بھی کم ہو گا۔ اگر آپ کاوزن کم ہے تو یاد رکھیں کہ کم از کم دس فیصد اپنے وزن میں کمی کریں تاکہ جگر کے مسائل سے نپٹا جاسکے۔
جگر کی چکنائی کودور کر نے کی غذا
کافی
کافی کا استعمال کریں خاص طور پر اس وقت جب آپ کا جگر چربی کی تہہ میں لپٹا ہو ا ہے۔کافی میں مو جو د کیفین چربی کو گھلانے میں مدد کرتی ہے۔
ہری سبزیاں
ہری سبزیاں جگر پر چربی کی تہہ جمنے سے روکتی ہیں۔ اس لیے اپنی غذا میں ہرے پتوں والی سبزیوں کا استعمال لازم کریں۔
ٹفو
ٹفو کا استعمال چربی جمنے کے خطرے کو کم کر دیتا ہے۔ ٹفو میں پروٹین کی زیادتی اور چکنائی کی کمی ہو تی ہے۔ اس لیے جگر کی صحت کے لیے اس کا استعمال بہترین ہے۔
مچھلی
چکنی مچھلیوں میں اومیگا تھری فیٹی ایسڈ پایا جاتا ہے۔ یہ فیٹی ایسڈ جگر سے چکنائی کو دور کر تا اور قوت مد افعت کوپید ا کر تا ہے۔
وال نٹس
وہ لوگ جو جگر کی چکنائی کے مرض میں مبتلا ہیں وہ وال نٹس کااستعمال کریں یہ جگر کی چکنائی کو کم کر نے میں مدد دیتے ہیں۔
دودھ
ڈیری مصنو عات جگر کو تباہ ہو نے سے بچاتی ہیں ان کا استعمال (بغیر چکنائی) جگر کی چربی کو بننے سے روکتا ہے۔
سن فلا ور کے بیج
یہ وٹامن ای سے بھرپور ہو تے ہیں ان میں اینٹی آکسیڈنٹ پایا جا تا ہے جو جگر کو تباہ ہو نے سے بچاتا ہے۔
لہسن
یہ وزن کم کر نے اور جگر کی چربی کو کم کر نے کا سبب بنتا ہے۔
سبز چائے
سبز چائے کا استعمال چربی کی مقدار کو جذب نہیں ہو نے دیتا۔
اگر آپ کو جگر کی چربی کا مرض لاحق ہے تو درج ذیل غذاؤں سے گریز کر یں۔
فر ائی کھانے
نمک
فرائیڈ بریڈ، چاول اور پاسٹا
لال گو شت۔

کیٹاگری میں : صحت

اپنا تبصرہ بھیجیں