فیشل کیو ں کیا جاتا ہے۔۔۔۔ اہم معلو ما ت

چہر ے کی جلد کی اندرونی اور مکمل صفا ئی کو فیشل کہتے ہیں ۔ فیشل صر ف مسائل والی جلد کے لیے نہیں بلکہ عا م اور تندرست جلد کے لیے بھی فائدے مند ہے۔ چہر ے کے مساج سے نا صر ف جلد تروتازہ ہو تی ہے بلکہ یہ دوران خون کو بڑ ھا تا ہے، عضلا ت اور پٹھو ں کو تازہ آکسیجن ملتی ہے، خو ن میں زہر یلے مادوں کا خا تمہ کر تا ہے اور اعصا بی تناؤ کو ختم کر تا ہے۔ فیشل کا سب سے بڑا فا ئدہ یہ ہو تا ہے کہ اس سے جھریا ں کم ہو تی ہیں، جلد کی کمزور بافتیں مضبو ط ہو تی ہیں۔اس کے علاوہ یہ جھائیو ں ، کیلو ں اور مہا سو ں کو ختم کر نے میں اہم کر دار ادا کر تا ہے۔
فیشل کی بڑی خا صیت یہ ہے کہ یہ بڑھتی عمر کے اثر ات کو نمایاں ہو نے سے روکتا ہے۔ انسانی جسم میں بے شمار چھو ٹے چھو ٹے مسام ہو تے ہیں جو نہ زیادہ کھلے ہو نے چاہیے اور نہ ہی زیادہ بند بلکہ انھیں نارمل حالت میں ہوناچاہیے اور فیشل انکو نارمل حالت میں رکھنے میں اہم کر دار ادا کر تا ہے تا کہ پسینے کا اخر اج بہتر طر یقے سے ہو سکے۔اس کے علاوہ جلد کے کئی مسائل کے حل کے لیے مہینے میں ایک با ر فیشل کر نا انتہائی ضرور ی ہے۔
فیشل کی ضرور ت عا م طور پر بیس سال کے بعد ہو تی ہے۔ جیسے جیسےعمربڑھتی ہے اس کی ضرورت بھی بڑھتی ہے۔ تیس سال سے زائدعمرکی خواتین کو مہینے میں کم از کم دو بار فیشل کر وانا چا ہیے اور پھر چالیس کے بعد اس دورانیے کو کم کردینا چا ہیے۔
اسکن پالش
کلینز نگ مِلک سے تین منٹ تک چہر ے کا مساج کر یں۔ اب کسی بھی اچھی ڈبل ایکشن کر یم سے چہر ے اور گر دن کا پندرہ منٹ تک مساج کر یں اور اسے کا ٹن وول سے صا ف کر یں۔
کھانے کا چمچ بو سٹر ۔۔۔ ایک چمچ سو تھنگ لو شن، ایک چمچ ،آدھا چمچ اسکن شا ئنر ، ایک چائے کاچمچ وٹامن ای کے کیسپول۔
ان تمام اشیا ء کو مکس کر کے چہر ے اور گر دن پر لگائیں۔ بیس منٹ بعد چہر ے کو ٹھنڈے پانی سے دھو لیں۔
آخر میں عر ق میں مڈ ما سک مکس کر کے چہر ے پر لگائیں خشک ہو نے پر دھو لیں۔
آخر میں اسکن شا ئنر چہر ے اور گر دن پر لگائیں۔
وائٹنگ فیشل
چہر ے کو مِلک لو شن سے اسکر ب کر یں۔
اب ملٹی ایکشن کلینز ر سے مساج کر یں۔
بو سٹر دو کھانے کے چمچ ، وائٹننگ اسکن شا ئنر ایک چھو ٹا چمچ ، وائٹننگ سوتھنگ لو شن آدھا چا ئے کا چمچ ، وائٹننگ پاؤڈر ایک کھانے کاچمچ لے کر تما م اشیا ء کو مکس کر یں اور بیس منٹ چہر ے پرلگا رہنے دیں پھر اسفنج سے صا ف کر لیں۔
منر ل ماسک کی مو ٹی تہہ لگائیں اور بیس منٹ بعد صا ف کر لیں۔
آخر میں وٹامن ای کی کر یم ضرور لگائیں یہ وائٹننگ فیشل کے لیے انتہائی مفید ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں