فر وٹ ماسک اور آپ کی خو بصور تی

آج کل گھر یلو ماسک کی طر ف خو اتین کا رجحا ن تیزی سے بڑھ رہا ہے ۔ اس کے لیے وہ نت نئے ٹو ٹکوں کااستعمال کرکے چہرے کی قدرتی خو بصورتی کو بحال کر نے میں کامیاب ہورہی ہیں۔ اس با ت سے انکار نہیں کیا جا سکتا کہ جوخوبصورتی قدرتی اشیاء سے حاصل کی جاسکتی ہے اس کاکوئی نعم البدل نہیں ہو تا ۔اگر چہ بازاری کر یمو ں میں اس بات کا دعو ی کیا جاتا ہے کہ ان میں فلا ں پھل،سبزی یا تیل مو جو د ہے لیکن اس کے باوجو د وہ کر یمیں گھر یلو ما سک کا مقا بلہ نہیں کر سکتیں۔ اگر چہ ان کا رزلٹ دیر سے ملتا ہے لیکن دیر پا ہو تا ہے۔
دہی کا ما سک
دہی جلد کو ٹا ئٹ کر نے اور اس میں دلکشی پید ا کر نے میں اہم کر دار ادا کر تی ہے۔ اس کا ما سک بہتر ین تصور کیا جاتا ہے ۔ یہ چہر ے کے مر دہ خلیو ں کو اتارنے میں مد د گار ثا بت ہو تا ہے۔
دہی دو چمچ لیمو ں آدھا کو کو نٹ آئل تین قطر ے
ان سب کو مکس کر کے پندرہ منٹ کے لیے چہر ے پر لگائیں اور پھر نیم گر م پانی سے دھو لیں۔ اس سے چہر ے کی جلد نہ صرف صا ف و چمک دار ہو گی بلکہ جھریا ں اور داغ دھبے بھی دور ہو ں گے۔
کیلے کا ماسک
کیلا اچھی طر ح میش کر یں کہ یہ پتلی سی لئی بن جائے اب اسے چہرے پر لگائیں اور بیس منٹ بعد ٹھنڈے پانی سے دھو لیں۔ اس سے چہر ے کی چمک اور تا زگی میں اضافہ ہو گا ۔
آڑو کا ما سک
درمیانے سا ئز کا آڑو لے کر اسے اتنا ابالیں کہ وہ نر م ہو جائے اب آڑو کو پانی سے نکال کر اسے اچھی طر ح نرم کر یں جب آڑو نرم ہو جائے تو اس میں ایک چائے کا چمچ شہد،ایک چائے کا چمچ جو کا آٹا ملا کر اچھی طر ح مکس کر یں۔اب اسے بیس منٹ تک چہرے پرلگائیں اورپھرٹھنڈے پانی سے دھولیں۔
چا کلیٹ کا ما سک
شہد دو کھانے کے چمچ کوکو پاؤڈر دو کھانے کے چمچ جو کا آٹا ڈیڑھ کھانے کا چمچ بالائی ایک کھانے کا چمچ
تما م چیزوں کو مکس کر کے گا ڑھا سا پیسٹ بنا لیں اور اسے گر دن اور چہر ے پر لگائیں۔تیس منٹ بعد نیم گر م پانی سے دھو لیں ۔ اس سے چہر ے کی قدرتی چمک میں اضا فہ ہو گا۔( یہ ماسک ہر قسم کی جلد کے لیے ہے )
ما لٹے کے چھلکوں کا ما سک
کینو کے چھلکے دھو پ میں سکھا کر ان کو باریک پیس لیں ۔ اب ان میں دو دھ شامل کر کے اس کو چہر ے پر لگائیں جب تقریباً سو کھ جائے تو ہا تھ گیلا کر کے اس سے چہر ے پر ہلکے ہاتھ سے مساج کر یں۔ اس سے چہر ے کی میل نکل جائے گی ساتھ میں مر دہ خلیے بھی اتر کر چہر ے کو صا ف و شفا ف کر دیں گے۔
نارنگی کا ما سک
نارنگی اور لیموں کے چھلکے سکھا کر سفو ف بنا لیں اب دو کھانے کے چمچ اس سفو ف میں دوکھانے کے چمچ گندم کا آٹا،آدھاچمچ شہداورحسب ضرورت دودھ ملا کر مکس کر لیں۔اس سے جلد صا ف ستھری ہو جائے گی۔
پپیتا کا ماسک
آدھا کپ پپیتے کا گو دا نکال کر پیسٹ بنا لیں اب اس میں ایک چائے کا چمچ دہی اور ایک چائے کا چمچ شہد ملا کر نر م سا پیسٹ بنا لیں اور دس منٹ چہر ے پر لگارہنے کے بعد دھو لیں۔
خر بو زے کے بیجوں کا ما سک
خربو زے اور کھیر ے کے بیج ہم وزن لے کر ان کو پیس لیں اب ان میں سات قطر ے لیموں کا رس اور بالائی والا دودھ شامل کر یں پندرہ منٹ چہر ے پر لگا رہنے دیں پھر دھو لیں۔
خر بوزے کے چھلکے کو پیس کر اس کا ما سک چہر ے پر لگانے سے جھریا ں ختم ہو جاتی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں