عرق گلاب سے کریں اپنی جلد گلابوں جیسی

گلاب کا عرق جہاں آپ کی صحت کے لیے اہمیت رکھتا ہے وہیں آپ کی جلد کے لیے بھی نہایت مفید ہے۔ یہ نہ صرف آپ کی جلد کو نرم وملائم رکھتا ہے بلکہ قدرتی طور پر صحت مند بھی رکھتا ہے۔عرق گلاب کا چہرے پر استعمال سب سے زیادہ قدرتی طر یقہ علاج ہے۔ یہ جلد کے مر دہ خلیو ں کو اتارتا ہے۔
چہرے کو موئسچر ائز کرتا اور چہرے کو چمکدار بناتا ہے۔ یہ ہر طرح کی جلد کے لیے مفید ہے۔
یہ جلد کے پی ایچ کو بیلنس رکھتا ہے ہماری جلد کا پی ایچ ۲.۶ سے۵.۴تک ہو تا ہے۔ صابن، فیشل اور میک اپ کا استعمال اس بیلنس کو بے تر تیب کر دیتا ہے جو جلد پر کیل مہاسے نکلنے کا سبب بنتا ہے۔ گلاب کے عرق کا چہرے پر استعمال جلد کے اس پی ایچ کو نارمل رکھتا ہے۔
یہ آپ کی جلد سے زائد تیل کو کم کر نے میں مدد دیتا ہے۔ یہ ان بیکیٹریا کا خاتمہ کر تا ہے جو کیل مہاسوں کا سبب بنتے ہیں۔
یہ جلد کو کلینز نگ اور موئسچز ائز کر تا ہے۔جب ہم عر ق گلاب سے مساج کر تے ہیں تو یہ جلد کے مردہ خلیو ں گر د و غبار اور چکناہٹ کو دور کر تا ہے۔
یہ جلد کی قدرتی نمی کو بر قر ار رکھتا ہے اگر خشک جلد کے حامل افر اد اس کا با قا عدہ استعمال کر یں تو جلد کی خشکی اور کھردرے پن سے دور رہا جا سکتا ہے۔یہ بند مسام کو کھو لتاہے اور جلد کی تہوں کو نارمل رکھتا ہے۔
یو ں تو یہ ہر قسم کی جلد کے لیے بہترین ہے لیکن حساس جلد کے لیے یہ بے حد مفید ہے۔اس کے استعمال سے جلد پر سرخی، سوجن اور الرجی کی شکایت نہیں ہو تی۔ اس کی سب سے بڑی خو بی یہ ہے کہ اس کے استعمال سے جلد کوکوئی نقصان نہیں پہنچتا۔
بڑھتی عمر کے اثرات کو کم کر تا ہے۔
سورج کی شعاعوں کی وجہ سے جلد خراب ہو جاتی ہے گلاب کا عرق چہرے کا بہترین کنڈ یشنرہے۔یہ جلد کو ٹھنڈا رکھتا ہے۔

جلد کو ٹو ن کر یں
عرق گلاب میں روئی کو بھگو کر چہرے پر ملیں۔ دو منٹ بعد چہرہ دھو لیں۔ اسے دن میں دو بار کر یں۔
سورج سے جلی جلدی کے لیے
پندرہ عدد تلسی کے پتوں کو ۰۰۲ ملی لیٹر گلاب کے عر ق میں ملا کر پیسٹ بنا لیں اب اسے سپرے کی بو تل میں ڈالیں اور ہر گھنٹے بعد اس کا اسپرے چہرے پر کر یں (جلی ہو ئی جلد پر)۔
بچا ہو ا اسپرے فریج میں رکھیں۔
ہونٹوں کے لیے
ایک چقندر کا ٹکڑا لے کرچو پ کر یں اور آ ٹھ سے دس گھنٹے اوون میں ساٹھ ڈگری پر رکھ دیں۔ اب اسے پیس لیں۔ اسے عرق گلاب میں شامل کر کے پیسٹ بنا لیں اب اسے ہو نٹوں پر لگائیں اور پندرہ منٹ بعد ہو نٹ دھو لیں۔ یہ ہونٹوں کو نرم و ملائم بنائیں گے۔
مو ئسچر ائزنگ لو شن
تین کھانے کے چمچ عر ق گلاب، ایک کھانے کا چمچ گلیسرین، ایک کھانے کا چمچ ناریل کا تیل لے کر ان کو ایک بوتل میں مکس کر لیں۔ اب اسے چہرے پر لو شن کی طر ح لگائیں (دن میں دو بار)۔
کلینز ر
گلاب کے عرق سے چہرے کو گیلا کر لیں اور بیس سیکنڈ بعد ٹشو سے صاف کر لیں۔
دانوں کے لیے
ایک کھانے کے چمچ میں ایک کھانے کا چمچ لیموں شامل کر یں اور اسے دانوں پر لگائیں۔ پندرہ منٹ تک لگا رہنے دیں پھر چہرہ دھو لیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں