صندل سے کریں خوبصورتی میں اضا فہ

صندل کا تعلق نباتا تی خاندان سے ہے۔ یہ درمیانی درجے کا سد ا بہا ر درخت ہے۔ جس کی شا خیں خمیدہ اور زمین کو جھکی ہو ئی، تنا گہر ی خاکستری رنگت اور پھو ل گو ل اور سیاہی ما ئل ہو ا کر تی ہے۔ صندل کے درخت کی چھا ل اور لکڑی میں سے بھینی بھینی قدرتی خو شبو آتی ہے۔ اس لکڑی کو میک اپ کے سامان اور ادویات میں استعمال کیاجاتا ہے۔
صند ل صابن
صند ل کے صابن میں سو ڈیم، پالیمٹ،سو ڈیم پام کر نا لیٹ،ایکو اٹا ٹینشیم ڈائی آکسائیڈ، ٹیٹر ا سوڈیم،گلیسرین، صندل کی لکڑی کا روغن، صندل کے عر ق ڈال کر صابن تیا ر کیا جاتا ہے۔ وہ جلد کی ملائمت اور خو بصورتی میں اضا فے کاسبب بنتا ہے۔
صندل کی لکڑی کو پتھر پر گھس کر چند قطرے پانی کے گلاب کے ملاکر دوبارہ گھس کر جو پیسٹ تیار کیا جاتا ہے وہ جلدی خارش،جلن، چبھن جیسی اذیت انگیز صور ت حال سے نجات دیتا ہے۔
صند ل کے درخت میں لگنے والے پھلوں کے بیج میں سے جو تیل کشید کیا جاتا ہے۔ اسے جلد کی شگفتگی اور تروتازگی کے لیے استعمال کیا جا تا ہے۔
صند ل کے پیسٹ کو گرمی دانوں، پھو ڑے پھنسیو ں، کیل مہاسو ں،سور ج سے جھلسی جلد کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔
عرق صندل میں عر ق گلاب ملا کر چہر ے پر لگانے سے کیل مہاسے دور ہو تے ہیں۔
ملتانی مٹی، عر ق گلاب اور صندل کاگو دا ملا کر پیسٹ بنا لیں اور چہر ے پر لگائیں پندرہ منٹ بعد چہرہ دھو لیں۔یہ چہرے کے قدرتی تناؤ، نمی اور تر و تازگی کے حصول کے لیے استعمال ہو تا ہے۔
چاول کا آٹا ایک چائے کاچمچ،ہلدی آدھا چائے کا چمچ صند ل پاؤڈر ایک چائے کاچمچ عر ق گلا ب حسب ضرور ت لے کر ان کو مکس کر کے پیسٹ بنا لیں اور چہر ے پر لگا کر مساج کر لیں۔ اس کے بعد پندرہ منٹ لگا رہنے دیں اور پھر چہر ہ دھو لیں۔ یہ جلد کو نکھارنے کے لیے بہترین ٹانک ہے۔
سردیوں میں چہرے کی خشکی دور کر نے کے لیے لا ل صندل کے پاؤڈر کو ناریل کے تیل کے ساتھ ملا کر پیسٹ بنا لیں اور چہر ے پر لگائیں دس منٹ بعد چہر ہ دھو لیں۔
ملتانی مٹی، ٹما ٹر کا گاڑھا رس اور صند ل پاؤڈرہم وزن لے کر ملا لیں او رپیسٹ بنالیں۔(پیسٹ عر ق گلاب سے بنائیں)اور دس منٹ چہرے پر لگا رہنے دیں۔
ایک چمچ صند ل پاؤڈر اور دو چمچ دودھ ملا کر پیک بنا لیں اور چہر ے پر بیس منٹ لگا رہنے دیں۔(اگر دودھ بالائی والا ہو تو بہتر رہے گا)پھر چہر ہ دھو لیں۔ یہ ماسک خشک جلد کے لیے بہترین ہے نیر خشک جلد سے پڑنے والی لکیروں کو بھی ختم کر تا ہے۔
چنے کا آٹا ایک چمچ چٹکی بھر ہلد ی اور ایک چمچ صند ل پاؤڈر میں عر ق گلاب ملا کر پیسٹ بنا لیں اور چہرے پر لگائیں ہلکا خشک ہو نے پر مساج کر تے ہو ئے اتار لیں۔ اس سے جھلسی اور سیاہ جلد صاف ہو جائے گی۔
دھو پ سے جھلسی جلد پر دہی میں صند ل پاؤڈر ملا کر لگانے سے جلد کی قدرتی رنگت بحال ہو جاتی ہے اور جلد کو ٹھنڈ ک ملتی ہے۔
شہد میں صندل کا پاؤڈر ملا کر پیسٹ بنالیں اور رات بھر چہرے پر لگا رہنے دیں صبح اٹھ کر ٹھنڈے پانی سے دھو لیں ا س سے کیل مہاسے دورہو جائیں گے۔
صند ل پاؤڈر میں حسن یو سف ملاکر پیسٹ بنا لیں اور دس منٹ بعد مساج کر تے ہو ئے اتار لیں۔ پھر عر ق گلاب سے چہرہ دھو لیں۔ اس سے چہرے پر فوری چمک بحال ہو گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں