سیاہ گر دن اور علا ج

گردن کی رنگت کا سیاہ ہو نا ہارمو نز کی خرابی کی وجہ سے ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ اس کا تعلق سو رج کی شعاعو ں اور جلد کی کسی خر ابی کی وجہ سے بھی ہو تا ہے۔ اگر کسی شخص کی گردن کالی ہو یا کالی ہو رہی ہو تو اس کو اپنی جلد کی رنگت پر غور کر نا چاہیے۔ گردن کی جلد باقی جسم سے زیادہ نازک ہو تی ہے۔
گردن کی جلد کا عمو ماً میڈیکل سے کو ئی تعلق نہیں ہو تا۔خاص طور پر اس وقت تک جب اس کی کو ئی وجہ سامنے نہ آئے۔
زیتون کا تیل
اس تیل کو گردن پر لگا کر ہلکا سا مساج کر یں صبح ٹشو سے صاف کر لیں۔ یہ ہفتے میں تین دن لگائیں۔
دہی
دو کھانے کے چمچ میں ایک چٹکی خمیر شامل کر یں اور دس منٹ گردن پر مساج کر یں۔ پھر گیلے تو لیے سے صاف کر لیں۔ پندرہ دن میں ایک بار نہانے سے پہلے کر یں۔
ایلو ویر ا
اس کا جیل گردن پر لگا کر بیس منٹ تک چھوڑ دیں اور پھر مساج کر یں۔ اس کا استعمال روزانہ کر یں۔
لیمو ں
روئی کو لیمو ں میں بھگو کر اس کو گردن پر لگائیں اور بیس منٹ تک گردن پر لگائیں اور پھر پانی سے دھو لیں۔
(اس دوران سورج کی روشنی میں جانے سے گریز کر یں)
ہلدی
لیمو ں شہد اور ہلدی کا پیسٹ بنا کر گردن پر لگائیں۔ اس کو دس منٹ لگا رہنے دیں اور پھر مساج کر کے اتار لیں۔ اس سے گردن کی لکیریں بھی دور ہو جائیں گی۔
پھٹکری
پھٹکری کا پاؤڈر بنا کر اس میں عر ق گلاب شامل کر یں اور اس کو گردن پر لگائیں۔ آدھا گھنٹہ لگا رہنے دیں اور پھر ٹھنڈے پانی سے دھو لیں۔
بیسن
ایک عدد لیمو ں کا چھلکا اتار کر ایک کپ پانی میں ڈال کر ابال لیں اور ٹھنڈا کر لیں۔ اب اس میں چار چمچ بیسن ڈال کر پیسٹ بنالیں اور اس کو بیس منٹ گردن پر لگا دیں۔ بیس منٹ بعد کسی بھی کریم میں گلاب کا عر ق ملا کر مساج کر لیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں