سر دیوں میں چہر ے کی جھریو ں کی پر یشا نی

سر دیوں کے شروع ہو تے ہی خو اتین کی جلد کا سب سے بڑا مسئلہ خشک ہو جا نا ہے۔ جلد کی خشکی بے شمار مسائل پید ا کر تی ہے جن میں جلد کا خشک اور کھر درا ہو جانا، جلد کا بے رونق ہو نا، جلد پر سفید دھبے پڑنا، خشکی کے زخم نکلنا اور سب سے بڑھ کر خشکی کی وجہ سے چہر ے پر جھریاں سی پڑ جانا ایک عام بات ہے۔ یو ں تو یہ مسائل ہر ایک کو درپیش آتے ہیں لیکن خشک جلد والوں کے لیے توسر دیاں گزارنی ہی اجیر ن ہو جاتی ہیں۔چہر ہ اور ایڑیا ں پھٹنے لگتی ہیں۔ جن کودور کر نے کے لیے خو اتین بازاری کر یمو ں کا سہا ر الیتی ہیں۔ ان کر یمو ں سے وقتی سکو ن تو ملتا ہے اور چہر ے پر نمی اور نر می آجاتی ہے۔ لیکن کچھ عر صے بعد خشکی پھر سے لو ٹ آتی ہے اور پہلے سے زیادہ ہو جاتی ہے جو بعض اوقات جھنجھلاہٹ کا با عث بنتی ہے۔
یو ں تو چہر ے پر جھریاں زیادہ غور و فکر اور سور ج کی روشنی سے بھی پڑ جاتی ہیں مگر اس کے ساتھ اگر جلد خشک ہو تو جھریو ں کا اندیشہ بڑھ جاتا ہے۔
سر یو ں میں بار با ر صابن کا استعمال کر نے سے جلد خشک ہو جاتی ہے اور اس پر شکنیں پڑ جاتی ہیں۔ اس سے بچا ؤ کے لیے ضروری ہے کہ جہا ں تک ممکن ہو سکے ایسے صا بن اور کر یم کا استعمال کر یں جس سے چہر ے کی قد رتی نمی بر قر ار رہے۔
نہانے سے پہلے اگر زیتون کے تیل کا ہلکا سامساج کر لیا جائے تو جلد نر م و ملا ئم ہو جاتی ہے نیز اگر نہا کر جسم پر زیتون کے تیل میں چند قطرے گلاب کے عر ق کے ملا لیئے جائیں تو خشکی نہیں ہو گی۔
پانی کا استعمال سردیو ں میں نہ ہو نے کے بر ابر ہو تا ہے ۔ جس سے جلد کے مسائل جنم لینے کیساتھ کئی جسمانی بیماریا ں بھی نمو دار ہو تی ہیں۔ ان مسائل سے نپٹنے کے لیے ضرور ی ہے کہ پانی کا استعمال زیادہ سے زیادہ کر یں ۔ روزانہ کم از کم آٹھ سے دس گلاس پانی پئیں۔
پکا ہو ا پپیتا اور ایلو ویرا جیل ایک ایک چمچ لے کر ان کو مکس کر کے چہر ے پر روزانہ لگائیں اور بیس منٹ بعد چہر ہ دھو لیں۔ اس سے نہ صر ف جلد میں تناؤ پیداہوگابلکہ جھریو ں کے لیے بھی آزمو دہ ہے۔
روغن بادام اور ایلو ویر ا ہم وزن لے کر رات کو سو نے سے پہلے چہر ے پر لگائیں اور صبح اٹھ کر دھو لیں اس سے چہر ے کی وہ جھریاں جوخشک جلد کی وجہ سے نمودار ہوئی ہیں ان میں افا قہ ہو گا ۔
انڈے کی زردی، خشک دودھ ایک چمچ ، شہد ایک چمچ مکس کرکے چہرے پرلگائیں اور آدھے گھنٹے بعد دھو لیں۔ اس سےچہرے کی نمی برقراررہے گی اورجھریا ں بھی ختم ہو جائیں گی۔
مو سمی پھل بھی آپ کے چہر ے کی جھریو ں اور نمی کے لیے بہترین ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں