سرکہ اور آپ کے بال

عام خیال کیا جاتا ہے کہ تر ش چیزیں بالوں کو خر اب کر تی ہیں۔ اسی وجہ سے لیمو ں اور سرکے کا استعمال نہیں کر تے۔ ان کا قیاس غلط ہے۔ سرکے کا استعمال بالوں کے لیے مفید ہے بالوں کے متعدد مسائل کے لیے سرکے کااستعمال کیاجاتا ہے۔سرکے کو بالوں کی خشکی، روکھے پن، کنڈیشنر اور نرماہٹ کے لیے استعمال میں لایاجاتا ہے۔
سفید سرکے کا کنڈیشنر
سفید سرکہ ایک چائے کاچمچ لیمو ں کا رس ایک چائے کاچمچ زیتون کا تیل ایک چائے کاچمچ شہد دو چائے کے چمچ انڈے کی زردی تین عدد
انڈے کی زردی میں سرکہ شامل کر کے اچھی طر ح پھینٹیں۔ اب اس میں باقی اشیا ء شامل کر کے گاڑھا سا پیسٹ بنا لیں۔بال شیمپو کر نے کے بعد اسے کنڈیشنر کی طرح لگائیں۔پندرہ منٹ بعد بال دھو لیں۔اس سے بال نرم وملائم اور خو بصورت ہوجائیں گے۔
بالوں کو سیاہ کریں۔
دیسی انڈوں کا تیل چو تھائی کپ کالی مر چ پاؤڈر ایک چمچ ادرک لہسن ایک چائے کا چمچ سفید سرکہ ایک چمچ
میتھی دانے پسے ہو ئے آدھا چمچ
تمام اشیا ء کو مکس کر کے رکھ دیں۔ جب استعمال کر نا ہو تو حسب ضرورت تیل گرم کر کے اس میں میتھا سو ن کرشامل کریں اور بالوں کا مساج کریں۔ ہفتے میں تین بار اس تیل کا استعمال بالوں کی سفیدی کو ختم کر دے گا۔
بالوں کی خشکی کے لیے
پانی اور سرکہ یکساں مقدار میں لے کر اسپرے بوتل میں ڈالیں، شیمپو کر نے کے بعدبالوں پر اسپرے کریں۔ دس منٹ بعد بال دھو لیں۔
بالوں کا گرنا
چھ چائے کے چمچ گرم پانی میں دو چائے کے چمچ کاسمیٹک سرکہ ملائیں۔روئی کی مدد سے رات سو نے سے پہلے جڑوں پر لگائیں۔ صبح اٹھ کر بال دھو لیں۔ اس کے بعد ایک کپ پانی میں تین چمچ کاسمیٹک سرکہ شامل کر کے بال دھو لیں۔ اس سے بال گرنا بند ہو جائیں گے۔
سر کی اضافی چکنائی کے لیے
سیب کے سرکے کو پانی میں ملا کر اس کا جڑوں پر مساج کر نے سے بالوں کی زائد چکنائی دور ہو جاتی ہے۔
بالوں کو لمبا کر نے کے لیے
دہی میں انڈہ اور دو چمچ سرکہ شامل کر کے پھینٹ لیں۔ بال دھو نے سے بیس منٹ پہلے اسے بالوں پر لگائیں اور پھر شیمپو کر لیں۔ اس سے بال لمبے اور چمکدار ہو جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں